اترپردیش : چمڑے کی مشہور کمپنی مرزا انٹرنیشنل کی کانپور آفس پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

اتر پردیش (مائرا فاطمہ) کانپور میں انکم ٹیکس (آئی ٹی) کی ٹیموں نے چمڑے کی مشہور کمپنی مرزا انٹرنیشنل کے کانپور آفس سمیت 50 مقامات پر چھاپے مارے۔ ٹیم کانپور کے جاجماؤ، مال روڈ اور اناؤ میں 2 ٹینریز کے ساتھ ساتھ وی آئی پی روڈ پر واقع ان کے بنگلے تک بھی پہنچی۔ پورے یوپی میں 150 افسران اور ملازمین چھاپے مار رہے ہیں۔

ٹیم نے ملازمین کو ٹینری کے اندر روک کر ان کے موبائل فون چھین لیے۔ لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز کا ڈیٹا چیک کیا جا رہا ہے۔ ٹیموں نے آمدن اور اخراجات کی تفصیلات، خام اور تیار مال کے سٹاک کو جمع کیا۔

اگر افسران کی بات کی جائے تو بھاری رقم کی بوگس خریداری اور جعلی بلنگ برآمد ہوئی ہے۔ کمپنی کے ایم ڈی فراز مرزا اور سوزا مرزا سمیت بورڈ آف ڈائریکٹرز کے دیگر ارکان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ تاہم تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واضح ہوگا کہ ٹیکس چوری کا معاملہ کتنا بڑا ہے!

کمپنی کے ریڈ ٹیپ برانڈ کے جوتے برطانیہ، پرتگال، جنوبی افریقہ، امریکہ، فرانس، متحدہ عرب امارات سمیت 24 ممالک کو برآمد کیے جاتے ہیں۔ اس گروپ کا شمار ملک کے سب سے بڑے برآمد کنندگان میں ہوتا ہے۔ مرزا انٹرنیشنل کے ایم ڈی فراز مرزا ہیں۔

Comments are closed.