مظفر نگر میں جمعیۃ علماء شہر کے زیر اہتمام’تحریکِ اصلاحِ معاشرہ‘کے عنوان پر اجلاس کا انعقاد

دیوبند،19؍ ستمبر(نامہ نگار)
آج مسجد رحیمیہ داروغہ کی کوٹھی مظفر نگر میں جمعیت علماء شہر مظفر نگر کے زیراہتمام ایک اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر جمعیت علماء شہر مظفر نگر مولانا زبیر احمد رحمانی نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض جنرل سکریٹری جمعیت علماء شہر مولانا محمد احمد نے انجام دیئے۔یہ اجلاس تحریکِ اصلاحِ معاشرہ کے موضوع پر منعقد ہوا، جس میں اصلاحِ معاشرہ کی ضرورت و اہمیت پر مدلل اور جامع انداز میں گفتگو ہوئی۔ اجلاس کے دوران حلقہ وار کنوینر، نائب کنوینر اور اراکین اصلاحِ معاشرہ کے انتخاب کی کارروائی عمل میں آئی۔ منتخب شدہ تمام عہدیداران کو صدرمولانا زبیر احمد رحمانی کے ہاتھوں سے اعزازی اسناد تفویض کی گئیں۔اس موقع پر شہر و اطراف کے علمائے کرام، ائمہ مساجد اور جمعیت کے ذمہ داران کی بڑی تعداد شریک رہی۔ ان میں بالخصوص نائب صدر جمعیت علماء شہر مولانا گلزار احمد قاسمی، مولانا محمد عارف نائب صدر جمعیت علماء شہر مظفر نگر کنوینر تحریک اصلاحِ معاشرہ مولانا محمد امجد قاسمی، مولانا شاہد قاسمی،مولانا طاہر حسین، قاری محمد اسرار، قاری محمد راشد، قاری نور حسن، مولانا پرویز عالم، سلیم ملک، معین الدین سامانی، مولانا وکیل صاحب، مولانا علاؤالدین، مولانا فاروق، قاری عبدالمالک، قاری تسلیم سمیت سینکڑوں علماء ، ائمہ اور دینی شخصیات شریک ہوئیں ۔ اس دوران شرکائے اجلاس نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ تحریکِ اصلاحِ معاشرہ کو مظفر نگر کی بستی بستی اور گلی گلی میں فعال و متحرک کیا جائے گا اور معاشرے سے برائیوں کے ازالے اور نیکیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن جدوجہد کی جائے گی۔آخر میں صدرمجلس مولانا زبیر احمد رحمانی نے دعاء کرائی۔ اس دوران کثیر تعداد میں کارکنان اوراہل علاقہ موجودرہے۔

Comments are closed.