ہریانہ میں بھی ووٹ چوری سے حکومت بنی: آفتاب احمد

 

نوح میں کانگریس نے ضلع ہیڈکوارٹر پر ووٹ چوری کے خلاف زبردست احتجاج کیا

 

نوح، ہریانہ میوات (محمد صابر قاسمی)

 

جمعرات کو نوح میں ضلع کانگریس کمیٹی نے ووٹ چوری کے معاملے پر شہر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر کانگریس کارکنوں اور قائدین نے چودہری آفتاب احمد کی رہائش گاہ سے نوح شہر میں دھرم شالہ تک مارچ کیا۔ ایم ایل اے چوہدری آفتاب احمد نے پروگرام کی قیادت کی جبکہ نو تعینات ضلعی صدر چوہدری سعیدہ خان نے اس کی صدارت کی۔ پی سی سی کے رکن چودہری مہتاب احمد بھی موجود تھے۔

کانگریس قائدین اور کارکنوں نے کانگریس دفتر سے نوح دھرم شالہ چوک تک مارچ کیا،مارچ کرنے والوں کے ہاتھ میں بینر تھے جن پر’ووٹ چور لکھا تھا۔ہوا تھا

ایم ایل اے آفتاب احمد نے کہا کہ ہریانہ میں پارٹی کی مضبوط لہر کے باوجود بی جے پی غیر منصفانہ طریقوں سے اقتدار میں آئی۔ کچھ کیسز عدالت میں زیر التوا ہیں، فیصلے آنے کے بعد حقیقت عوام کے سامنے آ جائے گی۔ چودہری آفتاب احمد نے کانگریس کے تمام کارکنوں سے مطالبہ کیا کہ وہ "ووٹ چوری” مہم کو طاقت دیں اور عوامی دستخطی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

ایم ایل اے آفتاب احمد نے کہا کہ عوام پچھلے 10 سالوں سے سوال اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ نریندر مودی کو ووٹ نہیں دیتے، پھر بھی وہ جیت جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ووٹ چوری کے ثبوت سامنے آئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ان حقائق کو چھپانے کی کوشش کی ہے۔ ووٹ چوری کرنا جمہوریت کا مذاق اڑانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس عوام کے حقوق کے لئے سڑکوں سے پارلیمنٹ تک لڑے گی۔ انہوں نے راہول گاندھی کی قیادت کی تعریف کی۔

ضلع صدر سعیدہ خان نے بی جے پی حکومت پر جھوٹ اور فریب پر مبنی ہونے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اس وقت تک تحریک جاری رکھے گی جب تک یہ حکومت گر نہیں جاتی۔ راہول گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ووٹ چوری کی بنیاد پر بنی تھی۔ مارچ جمہوریت کے تحفظ اور ووٹ چوری کے خلاف شعور بیدار کرنے کے پیغام کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

 

اس موقع پر حاجی اختر پنہانہ، عامل جمعہ چیئرمین بلاک کمیٹی، مبارک ملک، شاہین شمس، مدن تنور کونسلر، شاہد، مہندر، چودہری شفاعت میولی، پہلو سرپنچ کنورسیکا، ساجد سرپنچ ریواسن، انجم کونسلر بسئی، حاجی جانو سابق سرپنچ دیہانہ، نعیم اقبال، عمران سرپنچ فیروز پور نمک، سہراب سرپنچ مالب، سلی گھاسیڑہ،ولی کونسلر گھاسیڑہ احمد چیرمین علال پور،

احتجاج میں دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔

 

Comments are closed.