دارالعلوم دیوبند کے سابق استاذ حدیث مولانا بلال اصغرؒ کے صاحبزادہ کا مختصر علالت کے بعد انتقال
مرحوم مولانا اقبال اصغرعلی گڑھ یونیورسٹی کے شعبہ دینیات کے ملازم نہایت مخلص اور ملنسار انسان تھے
دیوبند: 13؍اکتوبر (نامہ نگار)
دارالعلوم دیوبند کے سابق شیخ الحدیث حضرت مولانامحمد نعیم ؒ کے نواسے ،دارالعلوم دیوبند کے سابق استاذ حدیث مولانا بلال اصغر ؒ کے چھوٹے صاحبزادہ اور علیگڈھ مسلم یونیورسٹی کے ملازم مولانا اقبال اصغر کا علیگڈھ میڈیکل کالج میں دوران علاج مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔انا للہ واناالیہ راجعون ۔مولانا اقبال اصغر کے جسد خاکی کو علی الصبح دیوبند ان کے آبائی مکان محلہ ابوالبرکات ،متصل سفید مسجد لایا گیا ،ان کے انتقال کی خبر سن کر تمام عزیزواقارب ،رشتہ دار ،دوست واحباب اور متعلقین کے علاوہ دارالعلوم دیوبند ودارالعلوم وقف دیوبند ودیگر دینی مدارس کے ذمہ داران واساتذہ دینی ،علمی سیاسی وسماجی شخصیات نے ان کی رہائشگاہ پہنچ کر پسماندگان اور غم زدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا ۔دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی ،دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی ،استاذحدیث مولانا سلمان بجنوری ،مولانا خضر محمد شاہ کشمیری ودیگر کارکنان وطلبہ نے اس حادثہ وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت مسنونہ پیش کی ۔ان شخصیات کے علاوہ دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ مولانا عارف قاسمی ،قاری واصف عثمانی ،عیدگاہ وقف دیوبند کے سکریٹری محمد انس صدیقی ،مرکزی جامع مسجد کے متولی خرم عثمانی ،جامعہ طبیہ دیوبند کے سرپرست ومنیجر ڈاکٹر انور سعید ،سکریٹری ڈاکٹر اختر سعید ،نوید اقبال ،اعظم نمبردار ،خورشید انور صدیقی ،جمشید صدیقی ،قاری فوزان ،دارالعلوم دیوبند کے پیشکار مولوی ریحان عثمانی ،فرحان الٰہی ،اطہر عثمانی ،مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کی منتظمہ کمیٹی کے صدر اقبال احمد ایڈوکیٹ ،سابق رکن میونسپل بورڈ شاہد علی اشو اوردیگر سرکردہ شخصیات نے اس حادثہ وفات پر سوگوار خاندان سے انتقال پر ملال پر صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ۔مولانا اقبال اصغر مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر دارالعلوم کے احاطہ مولسری میں مولانا محمد غانم نے اداکرائی ،بعد سیکٹروں سوگواروں کی موجودگی میں تدفین قبرستان عابدی میں عمل میں آئی ۔نماز جنازہ اورتدفین میں ڈاکٹر سید منور حسین ،ڈاکٹر سید مسرت حسین ،ڈاکٹر سعید انور ،ڈاکٹر سعید اختر ،ڈاکٹر عبید اقبال عاصم ،شاہد علی اشو ،مظفر نگر کے مشہور ومعروف بزرگ عالم دین مولانا مفتی خلیل الرحمن ،ماسٹر فضل الرحمن ،ثوبان نمبردار ،ڈاکٹر شبلی اقبال ،خورشید انور صدیقی ،نئی روشنی پبلک اسکول کے منیجر فائز سلیم صدیقی ،نسیم الحق ،حافظ نعیم الحق ،فہیم صدیقی اور علی فہد کے علاوہ شہر کی سرکردہ شخصیات شریک رہیں ۔اس موقع پر علیگڈھ مسلم یونیور سٹی کے شعبہ دینیات کے وفد نے بھی مولان اقبال اصغر کی تدفین میں شرکت کی ،یہ وفد شعبہ دینیات کے ارکان حافظ نورالزماں ،قاری نور اللہ ،قاری مصباح الدین ،مولانا سلمان ،قاری محمد شاکر ،قاری محمد معروف عالم ،قاری وسیم ،مولانا شمشاد عالم ،مولانا فضیل اور یونیور سٹی جامع مسجد کے امام قاری محمد اجمل پر مشتمل تھا ۔
Comments are closed.