چوری کی موٹر سائیکل پر سوار جرائم پیشہ گرفتار، دیسی پستول اور کارتوس برآمد

 

جالے(محمد رفیع ساگر)

بہار اسمبلی انتخاب کے پیش نظر ضلع میں پولیس انتظامیہ الرٹ موڈ میں ہے۔ اسی سلسلے میں بہادرپور تھانہ پولیس نے سی اے پی ایف (CAPF) فورس کے ساتھ مشترکہ طور پر پیر کی رات زبردست چھاپہ ماری اور گشت مہم کے دوران ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔

 

خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے بغیر نمبر کی چوری شدہ اپاچی موٹر سائیکل پر سوار جرائم پیشہ شخص سوربھ جھا (ولد وجے کانت جھا، ساکن پندھاری، تھانہ بیرول) کو گرفتار کیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ایک دیسی پستول، سات زندہ کارتوس اور ایک موبائل فون برآمد ہوا۔

 

پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار مجرم کا مجرمانہ ریکارڈ پہلے سے موجود ہے۔ وہ بیرول تھانہ کیس نمبر 398/24 (دفعہ 310/6، 310/5، 61/2 بی این ایس اور 25(1-بی)اے/26 آرمز ایکٹ) اور کُشیشوراستھان تھانہ کیس نمبر 322/22 (دفعہ 394 آئی پی سی اور 27 آرمز ایکٹ) میں نامزد ہے۔

 

چھاپہ ماری ٹیم میں پی ایس آئی ریتیش کمار، پی ایس آئی ابھئے کمار، اے ایس آئی صادق اقبال، تھانہ ریزرو فورس اور سی اے پی ایف کے اہلکار شامل تھے۔

Comments are closed.