کارسواروں کی فائرنگ سے پائوں میںگولی لگنے سے نوجوان شدید زخمی
یہ پورا واقعہ مشتبہ محسوس ہورہا ہے ،پولیس کی تحقیق جاری ہے : کوتوالی انچارج نریند رکما رشرما
دیوبند،18؍ اکتوبر(نامہ نگار)
دیوبند میں اسٹیٹ ہائی وے پر بھومیا کھیڑاگائوں کے قریب ایک نوجوان کے پائوں میں گولی لگنے سے وہ شدید طور پرزخمی ہوگیا ۔زخمی نوجوان کو آناً فاناً میں دیوبند کے سرکاری اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ؛لیکن ڈاکٹروں نے زخمی نوجوان کو ضلع اسپتال کے لئے ریفر کردیا ۔زخمی نوجوان کا رمیں سوار لوگوں پر گولی چلانے کا الزام عائد کیا ہے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جہاں اس کو ایک نوجوان پائوں میں گولی لگنے کے سبب لہولہاں حالت میں ملا ۔پولیس نے فوری طور پر متاثرہ نوجوان کو دیوبند کے سرکار ی اسپتال میں داخل کرایا ۔پوچھ تاچھ کے دوران نوجوان نے اپنانام سمیر اور محلہ فولاد پورہ کا رہنے والا بتایا ۔سمیر کے مطابق اس کی بائک میں ایک کا ر نے ٹکر ماری دی تھی جس کی وجہ سے کارسوار لوگوں کے ساتھ اس کی تلخ کلامی ہوگئی ،اسی درمیان کار میں سوار ایک نوجوان نے اس پر فائر کردیا اور وہ پائوں میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ،اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سمیر کے اہل خانہ بھی اسپتال پہنچ گئے ۔ڈاکٹر وں نے سمیر کو فرسٹ ایڈ دینے کے بعد ضلع اسپتال ریفر کردیا ۔اس سلسلہ میں کوتوالی انچار ج نریندر کمار شرما نے بتایا کہ یہ پورا معاملہ مشتبہ محسوس ہورہا ہے ،انہوں نے بتایا کہ زخمی کی جانب سے ابھی تک کوئی تحریری شکایت نہیں ملی ہے ۔پہلی نظر میں یہ معاملہ نوجوانوں کے درمیان جھگڑے کا محسوس ہوتا ہے لیکن پولیس جلد ہی پورے معاملہ کی حقیقت معلوم کرلے گی ،انہوں نے بتایا کہ جانچ کی جارہی ہے ۔
Comments are closed.