کرہٹیا گیس ایجنسی لوٹ کیس کا انکشاف، ایک ملزم گرفتار، 2 موٹرسائیکل اور 35 ہزار روپے نقد برآمد
مبی تھانہ پولیس نے ہوائی اڈہ کرہٹیا گیس ایجنسی گودام میں پیش آئے لوٹ کے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران اس کے قبضے سے دو موٹرسائیکلیں اور 35 ہزار روپے نقد برآمد کیے ہیں۔
یہ واردات 5 اکتوبر کی شام تقریباً 5 بج کر 20 منٹ پر پیش آئی تھی۔ اطلاع کے مطابق 6 نامعلوم بدمعاش موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر ہوائی اڈہ کرہٹیا روڈ واقع گیس ایجنسی گودام میں داخل ہوئے اور کلیکشن ایجنٹ ستیہ جیت کمار جھا سے 4 لاکھ 50 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ملزمان نے واردات کے بعد اپنے موبائل فون بند کر دیے تاکہ گرفتاری سے بچ سکیں۔ اس معاملے میں مبی تھانہ میں ایف آئی آر نمبر 134/25 درج کی گئی تھی۔
تفتیش کے دوران پولیس نے تکنیکی شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واردات میں استعمال ہونے والی دو موٹرسائیکلوں (BR-33BL5082 اور BR-33BK5838) نشاندہی کی۔ اس بنیاد پر پولیس نے ضلع سمستی پور ضلع کے تھانہ چک مہیسی کے گاؤں میٹیارا میں چھاپہ ماری کر کے چندن کمار ولد رام پاسوان کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 35 ہزار روپے نقد اور دونوں موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں۔
اس کارروائی میں
تھانہ انچارج روشن کمار کی قیادت میں روی کانت پانڈے (مبی تھانہ)، راجیش کمار (DIU)، رامبابو (DIU)، شوربھ کمار (DIU)، راہل کمار (DIU) اور کلدیپ کمار (DIU) شامل تھے۔
پولیس نے گرفتار ملزم کو عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری تیزی سے جاری ہے۔
Comments are closed.