امیدپورٹل پر اپنے اوقاف کا اندراج لازمی طور پر کریں:مولاناانیس الرحمن قاسمی
مسلم پرسنل لا بورڈ کی ہدایت پر آل انڈیا ملی کونسل، بہار کے زیر اہتمام وقف اندراج مہم کا آغاز
پھلواری شریف، پٹنہ:19 /اکتوبر 2025ء (پریس ریلیز)
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہدایت پر ملک گیر سطح پر جاری وقف اندراج مہم کے تحت، آج آل انڈیا ملی کونسل،بہار کے زیر اہتمام ضلع مظفر پور،فیض کالونی میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ کا مقصد ضلع بھر میں وقف املاک کے تحفظ، ان کے درست اندراج اور عوامی شعور بیداری کو فروغ دینا تھا۔
میٹنگ کی صدارت آل انڈیا ملی کونسل کے کارگزار صدر امیر شریعت حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی صاحب نے کی، جبکہ ضلع اوقاف کمیٹی اور آل انڈیا ملی کونسل، مظفر پور کے کئی ذمہ داران، سماجی و مذہبی شخصیات اور علماء کرام نے اس اجلاس میں شرکت فرمائی۔
مولانا انیس الرحمن قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا،کہ جس اوقاف کا اندرج اس پورٹل نہیں ہوگاتو نئے قانون حساب سے ان وقف جائیدادوں کو وقف نہیں ماناجائے گا اوروقف اندراج مدت ختم ہونے کے بعد ان اوقاف کے ضیاع کا خطرہ لاحق ہوجائے گا،اس لیے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ،آل انڈیا ملی کونسل ان تمام اوقاف،مساجد،مدارس،قبرستان،خانقاہ،درگاہ کے متولیوں،صدر،سکریٹری سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ترجیحی بنیاد پر امید پورٹل پر اپنے اپنے اوقاف کا اندراج کراوئیں،آل انڈیا ملی کونسل،بہار نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ اندرا ج کے وقت میں توسیع کی جائے ا ورامید پورٹل کے استعمال کو آسان سے آسان تر بنایاجائے یا اس کا کوئی ایپ بنایاجائے تاکہ امید پورٹل پر اوقاف کی جائیدادوں کا اندراج بسہولت ممکن ہوسکے۔
اس اہم میٹنگ میں مولانامحمدشاہد ناصری الحنفی،مولانامفتی محمدنافع عارفی،قاری صہیب عالم صاحب،محمد شبیر انصاری صاحب،رضوان احمد اعجازی صاحب، محمداسلم صاحب،جناب مجیب الرحمن،انور حلیم صاحب،،نوراعظم صاحب،عبدالجبار انجم صاحب،محمداظہارصاحب،محمد شہاب الدین صاحب،قیصر علی صاحب،محمد افتخار عالم صاحب،محمداحتشام صاحب،نوشاد احمد صاحب،فارق احمد صاحب وغیرہم نے شرکت کی۔
Comments are closed.