جالے میں کانگریس کی ہنگامی میٹنگ، رشی مشرا کی مخالفت میں عہدیداران اجتماعی استعفیٰ دیں گے
جالے(محمد رفیع ساگر)بلاک کانگریس کمیٹی جالے کی ایک ہنگامی میٹنگ گھوگھراہا چٹی پر منعقد ہوئی، جس کی صدارت بلاک کانگریس کمیٹی کے صدر بھوشن آزاد نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض بلاک جنرل سکریٹری سنجیو کمار ٹھاکر نے انجام دیے۔
میٹنگ میں تمام بلاک عہدیداران نے آئندہ اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں اپنی اپنی رائے پیش کی۔ اس موقع پر اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی ہائی کمان کی جانب سے جالے اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر لڑنے والے “درآمد شدہ امیدوار” رشی مشرا کو بلاک کانگریس کمیٹی کی حمایت حاصل نہیں ہوگی۔
عہدیداران نے واضح طور پر کہا کہ ایسے "پلٹو مار” رہنما کی حمایت ممکن نہیں، لہٰذا جالے بلاک کانگریس کمیٹی کے تمام عہدیداران اپنے کارکنان سمیت اجتماعی طور پر استعفیٰ دیں گے۔
میٹنگ میں صادق آرزو، بلاک نائب صدر عامر اقبال، ایڈووکیٹ شمیم احمد راعین، جنرل سکریٹری محمد زبیر، پشوپتی پارس مشرا، دلیپ چوپال، وکاس کمار، سدشٹھ کمار ٹھاکر، محمد نوشاد، شیخ اختر حسین جالوی سمیت دیگر کئی اراکین شریک ہوئے۔
Comments are closed.