دارالعلوم فیض محمدی میں طلباءکے مابین ریس وکبڈی مقابلہ کا انعقاد
لکشمی پور (پریس ریلیز) دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ میں” اقرااسپورٹس کلب،، کے زیر اہتمام بچوں وبچیوں کے مابین” کبڈی وریس،، کا شاندار مقابلہ ادارہ کے سربراہ اعلیٰ مولانا قاری محمد طیب قاسمی ، و مہتمم ادارہ مولانا محی الدین قاسمی ندوی کی سرپرستی ونگرانی میں منعقد ہوا ، مہمان خصوصی کے طور پر رکن شوریٰ عبد الغنی عرف فینسی اور مشہور معالج ڈاکٹر محمد عمر خان نے شرکت کی جبکہ مجمع کی دلچسپی بڑھانے و کھلاڑیوں کے حوصلوں میں جان پیدا کرنے کی خاطر رواں تبصرہ کرتے ہوئے کمنٹری کے فرائض مفتی احسان الحق قاسمی نے انجام دیئے ۔
دارالعلوم فیض محمدی کے ناظم اعلیٰ مولانا سعد رشید ندوی نے اپنے آن لائن پیغام میں کہا کہ: کھیل کود اور جسمانی ورزش زندگی کا ایک اہم حصہ ہیں ، یہ نہ صرف انسان کو تندرست رکھتے ہیں بلکہ ذہنی سکون اور تازگی بھی بخشتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ادارہ اگر ایک طرف طلباء کی تعلیمی وتربیتی نگرانی پر اپنی نظر رکھتا ہے تو دوسری طرف ان کی حفظان صحت پر بھی پوری توجہ دیتا ہے، شعبہ صحت کے زیر اہتمام ادارہ کے کیمپس میں جسمانی ورزش کے لئے متعدد قسم کی مشقوں کا یومیہ معقول انتظام ہوتا ہے۔ جس میں طلباء ماہر اساتذہ کی نگرانی میں جسمانی ورزش کرتے ہیں۔ آج کے کبڈی وریس مقابلہ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کیلئے ہم اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور مبارکبا دپیش کرتے ہیں۔
کبڈی مقابلہ کا آغاز فیتہ کاٹ کر مہمان خصوصی عبد الغنی نے کیا جب کہ کھیل شروع ہونے سے قبل مہتمم ادارہ مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے کبڈی اور ورزشی کھیلوں کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ: جسمانی ورزش کی انسانی زندگی میں بہت اہمیت ہے، کھیل کود اور کبڈی سے انسانی دماغ کی نشو ونما ہوتی ہے اورانسان چاق وچوبند ر ہتا ہے۔ بدقسمتی سے آج کل نئی نسل کی توجہ کھیلوں سے ہٹ کر اسمارٹ فون ، فیس بک ، وہائٹس ایپ ، اور ویڈیو گیمز پر ہوگئی ہے ، جس کے مضر اثرات ان کی صحت پر مرتب ہورہے ہیں۔ بچوں کو ورزشی میدان میں دلچسپی کے ساتھ آگے بڑھنے اور قسمت سنوارنے کی ضرورت ہے۔
مقابلہ میں ایک سو دس طلبا وطالبات نے حصہ لیا، ہر ایک نے اپنے اپنے جوہر وکمال کا خوب جم کر مظاہر ہ کیا، ان میں سے ہر ایک نے اپنے پالے میں کامیابی کو لانے کی بھر پور جدوجہد کرتے ہوئے امتیازی پوزیشن حاصل کرنے کوشش کی، مگر ریفری مولانا شکرا للہ قاسمی ا ور عرفان بن مختار کے فیصلہ کے بعد کبڈی مقابلہ ریڈ ہاؤس میں فرسٹ پوزیشن محمد عمیر بن یاسین ، سکنڈ عبد الصمد اور تھرڈ امام الدین نے حاصل کی جبکہ گرین ہاؤس میں فرسٹ پوزیشن عبد القادر ، سکنڈ محمد سعد اور تھرڈ محمدابراہیم نے حاصل کی اور ایلو ہاؤس میں فرسٹ پوزیشن محمد عرفان ، سکنڈ محمد شاہد ، اور تھرڈ پوزیشن محمد ریحان جبکہ ر یس مقابلہ (علیا گروپ) میں فرسٹ پوزیشن امام الدین ، سکنڈ وسیم احمد ، تھرڈ پوزیشن عزیر احمد اور( گروپ سفلیٰ) میں فرسٹ پوزیشن عبد الخالد، سکنڈ عبد القادر، تھرڈ رحمت اللہ نے حاصل کی، نیز طالبات ریس مقابلہ میں پہلی پوزیشن سابعہ خاتون، دوسری رابعہ خاتون، تیسری فضاءخاتون نے حاصل کی ،فاتح ٹیم کو اساتذہ کرام ومہمان خصوصی کے ہاتھوں ، دیوار گھڑی، کلائی گھڑی، میڈل جب کہ تمام شرکاءکو نقدی انعامات دیکر حوصلہ افزائی کی گئی۔مقابلہ کے اختتام پر پروگرام کے کنوینر مولانا ظل الرحمان ندوی وشعبہ حفظان صحت کے ناظم مولا نا محمد سعید قاسمی نے اپنے مشترکہ بیان میںکہا کہ طلباءکے مابین کھیل ،کود کے پروگرام سے انکی نہ صرف فیزیکلی فٹنس آتی ہے، بل کہ انکے قوت فہم کے دائرہ کی وسعت اور عقل ودانش میں تازگی نصیب ہوتی ہے۔
اس موقع پر طلبہ وطالبات ، انکے سرپرستان کے علاوہ اساتذہ کرام بالخصوص مولانا وجہ القمر قاسمی، ڈاکٹر محمد اشفاق قاسمی ، مولانا محمد سعید قاسمی، مولانا شکراللہ قاسمی، بھاگیرتھی یادو،قاری محمد اسجد ، حافظ سلیم اللہ ، محمد قاسم، ماسٹر عبد اللہ، شعیب احمد، ماسٹر محمد عمر خان، ماسٹر جاویدا حمد ، ماسٹر فیض احمد، غفران احمد ، ماسٹر ہردیا نند کشواہا،ماسٹر عصب الدین، ماسٹر صادق علی ، الطاف احمد وغیرہ موجودتھے۔
Comments are closed.