حافظ پیر شبیر احمد صاحب کے انتقال پر ملال پر حافظ محمد فہیم الدین منیری، صدر جمعیت علماء کاماریڈی کا اظہارِ تعزیت

 

کاماریڈی (پریس ریلیز)حافظ پیر شبیر احمد صاحب، صدر جمعیت علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش، طویل دینی و ملی خدمات کے بعد انتقال فرما گئے۔ یقیناً ان کی وفات ملتِ اسلامیہ کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

حافظ صاحب عرصۂ دراز تک جمعیت علماء متحدہ آندھرا پردیش کے پلیٹ فارم سے امت کی علمی و دینی رہنمائی کرتے رہے۔ اس طویل خدمت کے دوران آپ نے مسلمانوں کی ملی نمائندگی، دین کی حفاظت، اصلاحِ معاشرہ، اور نئی نسل کو دینی شعور و بیداری سے آراستہ کرنے میں بے مثال کردار ادا کیا۔ آپ کی قیادت، خلوص، ایثار اور استقامت ایسی روشن مثال ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مرحوم کی وفات پر حافظ محمد فہیم الدین منیری (صدر جمعیت علماء ضلع کاماریڈی) اور جمعیت کے تمام اراکین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے صاحبزادے، محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب، اور تمام متعلقین سے تعزیت مسنونہ پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی جدوجہد اور اخلاص آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں اللہ تعالیٰ حافظ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو اپنی خاص رحمت میں شامل فرمائے، جنتِ الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔

Comments are closed.