امروہہ کے نوجوانوں کو مفتی عفان منصورپوری کا حوصلہ، “فرینڈز آف امروہہ” کی یادگار پیشکش
امروہہ (نمائندہ خصوصی) فرینڈز آف امروہہ کے زیرِ اہتمام شہر میں ایک نہایت شاندار اور یادگار پروگرام منعقد ہوا، جس میں “تعلیم سے ترقی” ایوارڈز اور تقریری مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔ اس بابرکت اور پرجوش محفل کی سرپرستی حضرت مولانا مفتی سید محمد عفان صا
منصور پوری ( شیخ الحدیث و صدر المدرسین جامعہ اسلامیہ جامع مسجد امروہہ) صدرِ جمعیۃ علماء اتر پردیش نے فرمائی، جن کی موجودگی نے نوجوانوں کے حوصلے اور عزم کو نئی توانائی عطاء کی۔ ایوارڈ تقسیم کی سعادت بھی حضرت مفتی صاحب ہی کے دستِ مبارک سے انجام پائی۔
تقریب کی صدارت معروف سماجی شخصیت اسلوب حسین زیدی نے کی، جب کہ مہمانِ خصوصی کے طور پر دانش انجینئر شریکِ محفل ہوئے۔ اس موقع پر فرحان خان اور اکمل رضوی نے “گیسٹ آف آنر” کی حیثیت سے شرکت کر کے پروگرام کو چار چاند لگا دیے۔
مقابلے کے ججز کے فرائض مصباح صدیقی، خان صلاح الدین، اور ماسٹر حنیف نے نہایت عمدگی اور انصاف پسندی کے ساتھ انجام دیے۔ پروگرام کی کامیاب نظامت نوجوان مقرر شیبان قادری نے اپنی دلنشین گفتگو اور بہترین اسلوب سے کی۔

فرینڈز آف امروہہ کے صدر محمد احمد زیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ پروگرام شہر کے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے ایک مثبت پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، تاکہ وہ اپنی علمی، فکری اور تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں پیش کر سکیں۔
پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء نے فرینڈز آف امروہہ کی اس یادگار پیشکش کو سراہا اور مفتی عفان منصورپوری صاحب کی تشریفآوری کو امروہہ کے نوجوانوں کے لیے باعثِ فخر و انبساط قرار دیا۔
Comments are closed.