جماعت اسلامی ہند ممبئی میٹرو کے زیر اہتمام مضمون نویسی مقابلہ برائے خواتین

 

ممبئی(پریس ریلیز) جماعتِ اسلامی ہند، ممبئی میٹرو – دارالقرآن اکیڈمی مصحف کی جانب سے خواتین کے لیے ایک بہترین مضمون نویسی مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ جس کا موضوع:”وہ زمانے میں معزز تھے مسلمان ہو کر” رکھا گیا ہے۔یہ مقابلہ صرف ممبئی کی خواتین کے لیے مخصوص ہے۔ شرکت کنندگان اپنی تحریر اردو، رومن اردو یا ہندی میں لکھ سکتی ہیں۔

مضمون کی طوالت تقریباً 1000 الفاظ پر مشتمل ہو۔

تحریر کے دائیں اوپری کونے میں اپنا پورا نام، مقام اور رابطہ نمبر ضرور درج کریں۔

نمایاں مضامین کو پہلا، دوسرا، تیسرا اور ترغیبی (Consolation) انعام دیا جائے گا۔

تمام شرکاء کو شرکت کا سرٹیفکیٹ (Certificate of Participation) بھی دیا جائے گا۔تحریریں ارسال کرنے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2025 شام 6 بجے تک ہے۔

اپنی تحریر واٹس ایپ نمبر +91 8898559519 پر ارسال کریں۔

انعامات کی تقسیم "بزمِ مصحف” کی پُروقار تقریب میں عمل میں آئے گی۔مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:

دارالقرآن اکیڈمی، جماعتِ اسلامی ہند ممبئی میٹرو حمیرا بیگ 8898559519

Comments are closed.