جمعیۃعلماء ہند کی جانب سے اصلاح معاشرہ اور نشہ مخالف پروگرام منعقد
نومبر ماہ میں اصلاح معاشرہ اور نشہ مخالف بڑے اجلاس کے منعقد کئے جانے کا فیصلہ
دیوبند،23؍ اکتوبر(نامہ نگار)
جمعیۃ علماء شہر دیوبند کی میٹنگ جامع مسجد مغلوں والی محلہ پٹھانپورہ ریتی چوک دیوبند میں منعقدہوئی جس کی صدارت الحاج محمد یاسین ، صدر جمعیۃ علماء شہر دیوبند نے کی اس میٹنگ کاآغاز حافظ محمد عفان کی تلاوت قرآن سے ہوا جب کہ نعت نبی قاری محمد معروف نے پیش کی ۔ اس میٹنگ میں خاص طور پر جمعیۃ علماء ہند کے اصلاح معاشرہ اور نشہ مخالف مہم مزید میدانی سطح پرکرنے کے لیے شہر دیوبند کے متعدد مقامات پر اصلاح معاشرہ کی تجویز پاس کی گئی اور ماہ نومبر میں مولانا سید ازہر مدنی اور مولانا سید حبیب اللہ مدنی صدر جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور کی قیادت اور سیادت میں اجلاس کا انعقاد کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ اس میٹنگ کی سرپرستی کرتے ہوئے مولانا مفتی کوکب عالم صدر جمعیۃ علماء (ہند) دیوبند نے کہا کہ اس وقت سماج کو ہر برے کام سے بچانا اور اچھے کام کی طرف لانا جمعیۃ علماء ہندکے کارکنان کا اولین فریضہ ہے، مولانا مفتی سید امجدمدنی نائب صدر جمعیۃ علماء شہر دیوبندنے کہا کہ جب تک ہمارا سماج تعلیم حاصل کرکے اپنے اندر تبدیلی نہیں لا سکتا جمعیۃ علماء جمعیۃ علماء کے ارکان کو بڑھ چڑھ کر معاشرہ کے لیے قربانی دینی ہوگی۔ مولانا مفتی خادم حسین قاسمی کنوینر اصلاح معاشرہ و نشہ مخالف مہم و جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء (ہند) دیوبند نے کہا کہ حضرت مولانا سید ارشد مدنی زید مجدہ کا حکم ہواہے کہ معاشرے کے اندر سے برائیاں جب ہی ختم ہوں گی جب ہر جگہ کمیٹیاں بنی ہوئی ہوں گی ۔ اس میٹنگ میں قاری محمد فوزان نائب صدر جمعیۃ علماء شہر دیوبند و استاذ دارالعلوم، مولانا مفتی محمد اخلاق قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء شہر دیوبند موجود رہے۔ مولانا محمد مسعود قریشی خزانچی جمعیۃ علماء (ہند) دیوبند نے جمعیۃ علماء (ہند) دیوبند کو مالی بحران سے نکالنے پر زور دیا اس میں حافظ سید ندیم اطہر سکریٹری جمعیۃ علماء شہر دیوبند خاص طور پر موجودرہے۔دوسری جانب رات بعدنماء عشاء ۸؍بجے مدرسہ اسلامیہ عربیہ مدنیہ میں اصلاح معاشرہ و نشہ مخالف مہم کا پروگرام انبہٹہ شیخان کی مسجدمیں رات آٹھ بجے منعقد کیا گیاجس میں انبہٹہ شیخان اور خبہ پور کے ائمہ کرام اور گاؤں کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔ اس اجلاس کا آغاز قاری محمد تنصیب کی تلاوت قرآن سے ہوا جب کہ قاری لطف الرحمن قاسمی نے نعت نبی پیش کی اس پروگرام نشہ مخالف مہم کو خطا کرتے ہوئے مولانا مفتی سیدخبیب مدنی نے کہا کہ جب تک گھر گھرتک نشہ مخالف مہم نہیں پہنچتی تب تک جمعیۃ علماء ہند محنت کرتی رہے گی تاکہ سماج کا ہر شخص اس لت سے محفوظ رہ کر زندگی گزار سکے۔ مولانا مفتی خادم حسین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء (ہند) دیبند نے کہا کہ انشاء اللہ ماہ نومبر کے دوسرے ہفتے میں ہم گاؤں انبہٹہ شیخان میں ایک بڑا پروگرام منعقد کریں گے تاکہ سماج کا مزید سدھار ہو سکے۔ مولانا مفتی کوکب عالم قاسمی نے آپسی بھائی چارے کو مضبوط کرنے پر روشنی ڈالی ۔ اس پروگرام میں محمد انعام اللہ قاسمی نائب صدر بلاک دیوبند و مہتمم مدرسہ سالامیہ عربیہ مدنیہ انبہٹہ شیخان نے جملہ حاضرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور مدرسے کے ۱۰؍ طلبہ کو ششماہی امتحان میں کامیاب ہونے پر اور اول د وم سوم پوزیشن لانے پر مہمانان جمعیۃ علماء ہند کے ہاتھوں انعام بھی دلوایا۔ اس پروگرام میں مولانا محمد احسان قاسمی رکن جمعیۃ علماء ہند نے انبہٹہ شیخان کا جمعیۃ علماء ہند کے ساتھ پرانے تعلق کا اظہار کرتے ہوئے پھر سے جمعیۃ علماء ہند کے تمام مقاصد کوکامیابی دلوانے کے لیے حاضرن مجلس سے عہد کروایا۔اس پروگرام میں پردھان محمدندیم، حاجی خورشید تیاگی ، حاجی عبدالباری تیاگی، عبد الستار کے علاوہ کثیرتعداد میں علماء کرام اور عوام ا لناس نے شرکت کی۔
Comments are closed.