مختلف بینکوں کے مشترکہ وفد نے عمران مسعود سے ملاقات کرکے مطالبات پر مبنی میمورنڈم دیا

افسران اور ملازمین پرانی پینشن بحالی اور بینک میں پانچ دن کام کرنے کے حقدار : سوربھ چوپڑا
دیوبند،23؍ اکتوبر(نامہ نگار)
آل انڈیا پنجاب نیشنل بینک آفیسر فیڈریشن ،بھارتیہ اسٹیٹ بینک آفیسر ایسوسی ایشن اور آل انڈیا این پی ایس ایمپلائزفیڈریشن کے ایک مشترکہ وفد نے سہارنپور کے ممبر پارلیمینٹ اور کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر عمران مسعود سے ملاقات کی اور بینکنگ سیکٹر میں بہتری ، پرانی پینشن کی بحالی ،ہفتہ میں پانچ دن کام اور آٹھویں تنخواہ کمیشن کے تشکیل جیسے مطالبات کو لے کر انہیں ایک میمورنڈم دیا ۔اس موقع پر وفد کی قیادت کرنے والے سوربھ چوپڑا نے کہا کہ افسران اور ملازمین پرانی پینشن اور ایک ہفتہ میں پانچ دن کام کرنے کے بینک ملازمین حقدار ہیں ،وفد کے رکن مکل چوپڑا نے کہا کہ پرانی پینشن کی بحالی ایک طرح سے وقار کی لڑائی ہے ،انہوں نے کہا کہ یوپی ایس کسی بھی شکل میں قابل قبول نہیں ہے ،وفد کے رکن ترون بھولانے آٹھویں تنخواہ کمیشن کے ارکان کی تقرری کو ضروری بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت ملازمین کی جمع رقومات سود سمیت واپس کرے اور وی آر ایس کی تاریخ سے ہی پینشن جاری کرے اس کے علاوہ ملازمت کی مدت کار 25؍ سالوں سے کم کرکے 20سال کردے ۔

Comments are closed.