جیو پلیٹ فارم کی ایکویٹی ویلیو 148 ارب ڈالر ہوگی: آئی سی آئی سی آئی سیکیورٹیز

• جیو کا آئی پی او اگلے سال کی پہلی ششماہی میں متوقع
• بھارتی ایئر ٹیل کی ہدف قیمت بھی 1,960 روپے سے بڑھا کر 2,400 روپے کیا
• اس سے پہلے جے پی مورگن نے جیو کی ایکویٹی ویلیویشن کا تخمینہ136 ارب ڈالر لگایا تھا

ممبئی، 24 اکتوبر، 2025۔(پریس ریلیز)بھارت کے مشہور بروکریج ہاؤس، آئی سی آئی سی آئی سیکیورٹیز نے ستمبر۔ 27 میں جیو پلیٹ فارم لمیٹڈ کی ایکویٹی ویلیو کو 148 ارب امریکی ڈالر (تقریباً 13,000 ارب روپے) تک اپ گریڈ کر دیا۔ ایک حالیہ رپورٹ میں، بروکریج فرم کو توقع ہے کہ مالی سال 2025سے 2028 کے بیچ جیو پلیٹ فارم EBITDA/PAT CAGR میں مالی کارکردگی 18 سے 21 فیصد کی شرح سے بڑھے گی۔ کمپنی کا ’ فری کیش فلو‘بھی مالی سال 2028 تک بڑھ کر 558 ارب روپے ہونے کی توقع ہے۔ آئی سی آئی سی آئی سیکیورٹیز نے سپیکٹرم کی قیمتوں میں کمی کی پیش گوئی بھی کی ہے، جس کا براہ راست فائدہ جیو پلیٹ فارمز کو ہوگا۔
پچھلے مہینے، ایک اور بروکریج فرم، جے پی مورگن نے جیو پلیٹ فارمز کی ایکویٹی ویلیویشن کا تخمینہ136 ارب امریکی ڈالر (تقریباً11,936 ارب روپے)لگایا تھا۔ آئی سی آئی سی آئی سیکیورٹیز نے پچھلے تخمینوں سے 12 ارب امریکی ڈالر (تقریباً 1,050 ارب روپے) زیادہ ہونے کا تخمینہ لگایا ہے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ ریلائنس کی حالیہ سالانہ جنرل میٹنگ میں، مکیش امبانی نے 2026 کی پہلی ششماہی میں جیو کے آئی پی او کا اعلان کیا۔ نتیجتاً، جیو کی ایکویٹی ویلیو میں اضافے سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی مزید بڑھے گی۔
بروکریج فرم نے بھارتی ایئرٹیل کو بھی بائے یعنی خرید کی درجہ بندی میں اپ گریڈ کیا ہے۔ اپنی نظرثانی شدہ تشخیص میں، اس نے اپنی ہدف قیمت 1,960 روپے سے بڑھا کر2,400 روپے کر دی ہے۔ اس اپ گریڈ کی وجوہات کے طور پر بڑھتی ہوئی نمائش اور بہتر مالیاتی ڈھانچہ بتایا گیا ہے۔
آئی سی آئی سی آئی سیکورٹیز کا خیال ہے کہ جیو پلیٹ فارم لمیٹڈ نئے کاروبار جیسے مواد، سٹوریج، ڈیجیٹل انٹرپرائز سلوشنز، ایم ایس ایم ایز کے لیے منظم خدمات، اور ریلائنس انٹلی جنس کے ذریعے تقویت یافتہ AI تعیناتیوں کا بھی تعاقب کر رہا ہے۔ یہ نئے شعبے درمیانی مدت میں مزید قدر پیدا کر سکتے ہیں۔ کمپنی کا اندازہ ہے کہ مالی سال 2025 اور 2028 کے درمیان جیو پلیٹ فارمز کا نان کنیکٹیویٹی کاروبار 46.7 فیصد کی شرح سے بڑھے گا۔ بروکریج فرم کا خیال ہے کہ جیو پلیٹ فارمز کے 5 جی رول آؤٹ اور 6 جی پیٹنٹ کے حصول سے بھی کمپنی کو فائدہ ہوگا۔ جیو کے پاس فی الحال 5G مارکیٹ کا 66% سے زیادہ حصہ ہے۔
اپنی رپورٹ میں، آئی سی آئی سی آئی سیکیورٹیز نے ہندوستانی ٹیلی کام کمپنیوں کی قدروں کو اپ گریڈ کرنے کی کئی وجوہات بتائی ہیں۔ ان میں سیکٹر کا بہتر کاروبار، مضبوط مالیاتی ڈھانچہ، کاروباری محاذ پر 5G پش، اور کمی کی گنجائش شامل ہے۔ ٹیلی کام کمپنیاں فکسڈ براڈ بینڈ ، ویلیو ایڈڈ سروسیز کے ساتھ ساتھ انٹر پرائز آفرنگ، جس میں ڈیٹا سینٹر ،SaaS اور مینجیڈ سروسیز جیسے پروڈکٹس بھی بڑھا رہی ہیںؤ

Comments are closed.