مولانا خالد شفیق ندوی خاموش مزاج اور نیک دل طبیعت کے مالک تھے: نجیب ململی ندوی

 

لکھنؤ(پریس ریلیز) آل انڈیا ملی کونسل کے مشرقی اترپردیش کے سرپرست معروف سماجی کارکن مولانا طارق شفیق ندوی کے چھوٹے بھائی اور ندوہ کے سابق سینیئر استاد مولانا شفیق الرحمان ندوی کے چھوٹے فرزند مولانا خالد شفیق ندوی کے اچانک انتقال پر آل ملی کونسل کی جانب سے کونسل کے ریاستی صدر مسعود عالم جیلانی۔ ریاستی جنرل سکریٹری مولانا نجیب الرحمان ململی ندوی۔ اسسٹنٹ جنرل سکریٹری امیر خالد خان اور ریاستی خازن طارق حسین (مالک بمبئی بیٹری) نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ: مرحوم گو ناگوں خوبیوں کے مالک تھے۔ نہایت خاموش طبیعت اور نیک دل انسان تھے۔ چند سال قطر میں اور پھر لمبے وقت سے دبئی میں کسی مسجد میں امامت کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ لیکن دو بچوں کے برسر روزگار ہوجانے کے بعد طبیعت کی ناسازی کے سبب گزشتہ ایک سال سے مہپت مؤ لکھنؤ میں ہی اپنے ذاتی مکان میں مقیم ہوگئے تھے۔

مولانا نجیب ململی نے کہا کہ برادرم خالد شفیق ندوی صاحب کے اچانک سانحۂ ارتحال کی خبر سنکر پورے جسم میں ایک سنسنی پھیل گئی۔ یقینا اس طرح کی اچانک موت پورے اہل خانہ اور اعزہ و اقارب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہے۔ انہوں نے مولانا طارق شفیق ندوی سمیت پورے اہل خانہ کو صبر اور ہمت و حوصلہ کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ یہی اہل ایمان کی پہچان ہے اور اسی پر رب کائنات کی طرف سے بشارت بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل وہ اپنی اہلیہ بہن ثروت اور بچیوں کے ساتھ کھدرہ میرے گھر تشریف لائے تھے۔ اسوقت بھی انہوں نے اپنی صحت کے بارے میں بتایا تھا۔ سانس کی دقت کی برابر شکایت رہنے کا ذکرکررہے تھے۔ حق تعالی انکی بال بال مغفرت فرمائے۔ انکی لغزشوں کو درگزر فرمائے۔ انہیں اعلی علیین میں جگہ عطاء فرمائے۔ اس حادثہ فاجعہ پر ہم سب اہل تعلق۔رفقاء و احباب۔ ملی کونسل کے جملہ اراکین و کاکنان اور ابنائے ندوہ آپلوگوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اور جملہ اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہیں۔

Comments are closed.