غریب لوگوں کی بچت بینک کی ڈیڈ اکاؤنٹس میں پھنسی ہوئی ہے:ایس ڈی پی آئی

 

نئی دہلی (پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا(SDPI) کے قومی نائب صدر محمد شفیع نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ غریب لوگوں کی بچت بینک کی ڈیڈ اکاؤنٹس میں پھنسی ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایس ڈی پی آئی پردھان منتری جن دھن یوجنا کی مکمل ناکامی کو بے نقاب کرنے میں ہندوستان کے غریب اور پسماندہ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ پبلک سیکٹر کے بینکوں میں غیر فعال کھاتوں کا حصہ ستمبر 2025 تک بڑھ کر چھبیس فیصد ہو گیا ہے، جو پچھلے سال کے اکیس فیصد سے زیادہ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ 54 کروڑ 55 لاکھ جن دھن کھاتوں میں سے تقریباً 14 کروڑ 28 لاکھ غیر فعال پڑے ہیں، جس سے غریبوں کی بچت کے 12 ہزار 7 سو 79 کروڑ روپے پھنس گئے ہیں۔ یہ تیز اضافہ صرف ایک عدد نہیں ہے۔ گیارہ سال کے ادھورے وعدوں اور شمولیت کے جھوٹے دعووں کے بعد یہ ایک قومی غداری ہے۔

مالی شمولیت کے بلند و بانگ دعوؤں کے ساتھ سال 2014 میں شروع کی گئی یہ اسکیم ایک سیاسی نمائش میں بدل گئی ہے۔ حکومت کا اپریل 2025 میں ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈپلیکیٹ اور زیرو بیلنس اکاؤنٹس کو بند کرنے کا اعتراف سسٹم کے اندر موجود بدعنوانی کو بے نقاب کرتا ہے۔ اس سے پہلے، کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل نے پہلے ہی اس بات کو اجاگر کیا تھا کہ ابتدائی اکاؤنٹس میں سے بیس سے تیس فیصد جعلی تھے، کامیابی کا دعوی کرنے کے لیے جلد بازی میں کھولے گئے۔ خواتین، جن کے پاس تمام جن دھن کھاتوں کا تقریباً 56 فیصد ہے، سب سے زیادہ متاثر ہوئیں ہیں۔ نیشنل سیمپل سروے آفس کے اعداد و شمار کے مطابق، ان میں سے تقریباً 70 فیصد اکاؤنٹس غیر فعال ہیں، اور بہار اور مدھیہ پردیش جیسی ریاستوں میں، دیہی خواتین میں غیرفعالیت80 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ خواتین کو بااختیار بنانے کا وہ دعوی ہے، جس سے ہماری لاکھوں بہنیں حقیقی ترقی کے دائرے سے باہر ہوئی ہیں۔

اسکیم کی معاشی ناکامی بھی اتنی ہی واضح ہے۔ صرف اکیس فیصد اکاؤنٹس بچت کے لیے، سات پوائنٹ آٹھ فیصد ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے اور صرف نو فیصد قرضوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ اوسط بیلنس چار ہزار سات سو اڑسٹھ روپے ہے، جو دس ہزار کے وعدے کے نصف سے بھی کم ہے۔ ورلڈ بینک نے ہندوستان کے اکاونٹ ڈارمینسی کی شرح کو دنیا میں سب سے زیادہ قرار دیا ہے، جس سے واضح طور پر یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پینتالیس کروڑ بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ ملک میں بغیر روزگار کے رسائی کا مطلب ہے کہ کوئی حقیقی شمولیت نہیں ہے۔ اس سے بھی بدتر بات یہ ہے کہ ان اکاؤنٹس میں سے تقریباً پندرہ فیصد کا سائبر گھوٹالوں میں غلط استعمال ہوا ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ سال ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ بوڑھے شہری، مسلمان، دلت اور دیگر کمزور اقلیتیں اس کا بنیادی شکار ہوئے ہیں، جو سراسر سرکاری لاپرواہی کے ذریعے دھوکہ دہی کی اسکیموں میں پھنس گئے ہیں۔

ٹوٹے ہوئے وعدوں کی فہرست لامتناہی ہے۔ تقریباً اکتیس فیصد روپے کارڈ جاری نہیں ہوئے ہیں۔ اوور ڈرافٹ کے فوائد صرف دو فیصد صارفین تک پہنچے ہیں۔ انشورنس کلیمز نصف فیصد سے بھی کم ادا کیے گئے ہیں۔ ہم جس چیز کا مشاہدہ کر رہے ہیں وہ مالی شمولیت نہیں بلکہ مالی اخراج ہے جو فریب دینے والے اعدادوشمار کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ غریبوں کو حکومتی ڈیٹا شیٹ سجانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، ان

کی زندگیوں کو سنوارنے کے لیے نہیں۔

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا فوری اصلاحی اقدام کا مطالبہ کرتی ہے۔ ہم ریزرو بینک آف انڈیا سے تمام غیر فعال جن دھن کھاتوں کا مکمل آڈٹ کرنے، حقدار کھاتہ داروں کو نوے دنوں کے اندر بارہ ہزار سات سو اناسی کروڑ روپے کی مکمل واپسی، ہیرا پھیری کے لیے ذمہ دار پائے جانے والے بینکوں پر سخت جرمانے، دیہی اور غریب شہریوں کے لیے لازمی ڈیجیٹل خواندگی کے پروگرام، اور حقیقی انصاف سے منسلک معاشی اسکیم کو یقینی بنانے کے لیے مالیاتی اسکیم کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Comments are closed.