کھگڑیا:وزیرداخلہ امیت شاہ کے دورہ کی وجہ سے راجدلیڈرتیجسوی یادوکی انتخابی ریلی منسوخ

پٹنہ(ایجنسی)آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کی کھگڑیا میں ہفتہ کو ہونے والی ریلی کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ تیجسوی نے اسے آمرانہ قرار دیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ کی وجہ سے ان کے ہیلی کاپٹر کو اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
شاہ آج کھگڑیا، مونگیر اور بہار شریف میں بھی جلسہ کرنے والے ہیں۔ اسی دوران آر جے ڈی نے تیجسوی کو بہار کا ہیرو قرار دیتے ہوئے ان کے پوسٹر لگائے۔
دریں اثنا، کھگڑیا میں تیجسوی کی ریلی کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ کی وجہ سے ان کے ہیلی کاپٹر کو اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

Comments are closed.