‘اگر میں الیکشن جیت گئی تو علی نگرکو سیتا نگر بنادوں گی: بی جے پی امیدوار میتھلی ٹھاکر

دربھنگہ(ایجنسی)دربھنگہ کے علی نگر حلقہ سے بی جے پی کی 25 سالہ نامزد امیدوار میتھلی ٹھاکر کی ایک ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بحث کاموضوع بن گئی ہے جس میں انہوں نے ووٹروں سے کہا، ’’اگر میں الیکشن جیت گئی تو علی نگر سیتا نگر بن جائے گا۔‘‘ سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد، انہوں نے واضح کیا کہ ’’یہ خیال مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے تجویز کیا تھا۔ یہ میرا خیال نہیں تھا۔ یہ تجویز مرکزی وزیر نتیا نند رائے کی طرف سے آئی تھی، جنہوں نے اسے دربھنگہ میں نامزدگی داخل کرنے کے دوران مجھ سے شیئر کیا تھا۔ میں نے ان کی تجویز سے اتفاق کیا کیونکہ میں نے سوچا کہ اس نام کا تعلق متھلانچل سے ہونا چاہیے۔‘‘

Comments are closed.