چھٹھ پوجاپربہارجانے کے لئے ریلوے اضافی ٹرینیں نہیں چلارہاہے،لالوپرسادیادونے مرکزی حکومت پرسادھانشانہ

پٹنہ(ایجنسی)آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد نے مرکز پر چھٹھ پوجا کے دوران مسافروں کو ان کے آبائی مقامات پر آنے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے بہار جانے والی مناسب ٹرینیں نہ چلانے کا الزام لگایا اور کہا کہ یہ لوگ ’’غیر انسانی حالات میں سفر کرنے پر مجبور ہیں‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے اپنے سوشل میڈیا پر تہوار کے لیے بھری ٹرین میں بہار جانے والے مسافروں کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی۔
ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں آر جے ڈی سپریمو نے دعویٰ کیا، ’’جھوٹ کے بے تاج بادشاہ اور خالی وعدوں کے لیڈر نےبڑے بڑے دعوے کئے تھے کہ چھٹھ کے تہوار کے موقع پر ملک کی کل 13,198 ٹرینوں میں سے 12,000 ٹرینیں بہار کے لیے چلائی جائیں گی،لیکن یہ سارے دعوے جھوٹے نکلے۔اورحالت یہ ہے کے میرے بہاری بھائی غیرانسانی طریقے سے ٹرینوں میں سفرکرنے پرمجبورہیں۔‘‘

Comments are closed.