ہر گھس پیٹھی کوتلاش کرکےاسے اس کے ملک بھیج دیا جائے گا: امت شاہ
پٹنہ(ایجنسی)مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بہار میں انتخابی فہرستوں کے خصوصی نظرثانی (SIR) کی مخالفت کرنے پرانڈیا بلاک کو تنقید کا نشانہ بنایا، اور زور دے کر کہا کہ ہر گھس پیٹھی کا پتہ لگایا جائے گا اور اسے ان کے ملکوں میں بھیج دیا جائے گا۔
’’راہل گاندھی کو ان دراندازوں کی حفاظت کے لیے یاترا شروع کرنے دیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ وہ گھس پیٹھی بچاؤ یاترا نکال کر دراندازوں کی حفاظت نہیں کر سکتے۔ ہر گھس پیٹھی کا پتہ لگایا جائے گا، اسے (ووٹرز کی فہرست سے) نکال دیا جائے گا۔
Comments are closed.