لوگوں کی شدید مخالفت کے بعد پاور کارپوریشن کی ٹیم بغیر اسمارٹ میٹر لگائے واپس لوٹی

دیوبند کی والمیکی بستی میں پہنچی بجلی ٹیم کو اسمارٹ لگانے کے لئے لوگوں کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا
دیوبند،25؍ اکتوبر(نامہ نگار)
دیوبند کی والمیکی بستی میں اسمارٹ میٹر لگانے کے لئے پہنچنے والی پاورکارپوریشن کی ٹیم کو لوگوں کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ۔اس کی وجہ سے کارپوریشن کی ٹیم کو بغیر میٹر لگائے واپس لوٹنا پڑا ۔موصولہ اطلاع کے مطابق پاورکارپوریشن کے جے ای گلشن جھا بجلی ٹیم کے ساتھ اسمارٹ میٹر لگانے کے لئے دیوبند کی بالمیکی بستی میں پہنچ گئے ۔انہوں نے ایک بجلی صارف کے مکان پر اسمارٹ میٹر لگانے کا کام جیسے ہی شروع کیا اسی وقت وہاں لوگوں کا بڑا ہجوم جمع ہوگیا اور انہوں نے اسمارٹ میٹر لگائے جانے کی سخت مخالفت شروع کردی ۔موقع پر موجود لوگوں کے ہجوم نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے ہی بجلی کی شرحیں بہت زیادہ ہیں ،ہمیں اس بات کاخوف ہے کہ اسمارٹ میٹر لگ جانے کے بعد ہمارے بلوں کی چارجزمیں مزید اضافہ ہوجائے گا حالانکہ پاور کارپوریشن کے جے ای گلشن جھا نے موقع پر موجود لوگوں کو سمجھانے کی بہت کو شش کی لیکن ان لوگوں نے جے ای کی بات پر دھیان نہیں دیا اور اسمارٹ میٹر لگائے جانے کی مخالفت پر ڈٹے رہے ،بجلی ٹیم نے لوگوں کی شدید مخالفت کو دیکھتے ہوئے بغیر میٹر لگائے واپس جانے میں ہی عافیت سمجھی ۔

Comments are closed.