پی ایم مودی بہار کو دھوکہ دینے آرہے ہیں: تیجسوی
پٹنہ(ایجنسی)آر جے ڈی لیڈراورمہاگٹھ بندھن کے وزیراعلیٰ امیدوار تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے دورہ بہار سے پہلے نشانہ بنایا ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پی ایم مودی بہار کو دھوکہ دینے آرہے ہیں۔ پٹنہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تیجسوی نے کہا کہ وزیر اعظم کے محض دوروں اور ریلیوں سے زمینی حقیقت نہیں بدلے گی۔ انہوں نے کہا، ’’دیکھو، سب کو الیکشن کے لیے آنا ہے، ان کے آنے سے کیا فرق پڑے گا؟ سب جانتے ہیں کہ وہ (پی ایم مودی) بہار کو دھوکہ دینے آ رہے ہیں۔‘‘
تیجسوی نے وزیر اعظم کے ترقیاتی ریکارڈ پر سوال اٹھایا اور بہار کو مرکزی مختص کرنے میں شفافیت کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا’’ہم وزیر اعظم سے صرف یہ جاننا چاہتے ہیں کہ انہوں نے 11 سالوں میں گجرات کو کیا دیا اور بہار کو کیا دیا۔ صرف حسابات دکھائیں، ہمیں بس اتنا ہی چاہیے، ہمیں بتائیں کہ پچھلے سالوں میں گجرات کو کتنا دیا گیا اور بہار کو کتنا؟‘‘
Comments are closed.