معروف وملی و سماجی شخصیت اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن مولانا حافظ اقبال چوناوالا کا دورہ قطر، دوحہ میں مقیم ہندوستانی علماء اور اہل علم ودانش سے خوشگوار ملاقات

 

ممبئی (نمائندہ خصوصی) عروس البلاد ممبئی کی معروف ملی و سماجی شخصیت، دارالعلوم وقف دیوبند کی مجلس مشاورت اورآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن مولانا حافظ اقبال چوناوالا گذشتہ ہفتہ قطر کے دورے پر گئے، اس موقع پر دوحہ میں مقیم ہندوستانی علماء، اہل علم اور دانشوران سے بہت ہی مفید اور خوشگوار ملاقات ہوئی، بتاتے چلیں کہ دوحہ قطر میں ہندوستان سے تعلق رکھنے والے علماء کثیر تعداد میں مقیم ہیں، جو وہاں مختلف مساجد، مکاتب، اسکول و کالجز اور ملٹی نیشنل کمپنیوں سے وابستہ ہیں، ان میں دارالعلوم دیوبند، دارالعلوم وقف دیوبند، دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے علاوہ ہندوستان کے دیگر معروف دینی درسگاہوں سے فارغ التحصیل ہیں، انہی میں بعض ایسے علماء بھی ہیں جنہوں نے مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر ممبئی سے انگریزی زبان میں ڈپلومہ کیا اور اس وقت دوحہ قطر کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں خدمات انجام دے رہے ہیں، مولانا حافظ اقبال چوناوالا کی قطر آمد کے موقع پر دوحہ میں مقیم ہندوستانی علماء نے پرجوش استقبال کیا، اس دوران ہندوستان کی موجودہ سیاسی و سماجی حالات پر تبادلہ خیال ہوا اور حافظ اقبال چوناوالا صاحب نے علماء کرام اور دیگر اہل علم و دانش کے سامنے ملکی صورت حال پر تفصیلی اظہار خیال کیا، اس موقع پر ہندوستان میں وقف قانون کے تعلق سے حکومت کی جانب سے ہونے والی کارروائی اور اس تعلق سے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی کوششوں اور جدوجہد پر تفصیل سے روشنی ڈالی، حافظ اقبال چوناوالا صاحب کی تفصیل سے دوحہ قطر میں مقیم علماء کرام واہل علم و دانش نے اطمینان کا اظہار کیا، اس ملاقات میں مولانا سلیم صاحب دیوبندی، مولانا ھارون صاحب امروہی، مولانا محمد یوسف غازی آبادی، مولانا ابوبکر صاحب یوکے، مولانا محمدعلی راجستھانی، مولانا عبد الرؤف قاسمی روڑکی، مولانا حبیب اللہ کولکاتا اور مولانا حمزہ گورکھپوری وغیرہ قابل ذکر ہیں.

Comments are closed.