باجپٹی حلقہ کے موجودہ اہم ایل اے و امیدوار مکیش یادو کے انتخابی دفتر کا افتتاح، بوکھرا بلاک کے سابق نائب پرمکھ آفتاب عالم منٹو ونیاز صدیقی کی شرکت
باجپٹی، سیتامڑھی (نمائندہ خصوصی) باجپٹی حلقہ کے موجودہ ایم ایل اے اور موجودہ امیدوار مکیش یادو کے باجپٹی واقع انتخابی دفتر کا افتتاح ہوا جس میں بوکھرا بلاک کے سابق نائب پرمکھ و راجد لیڈر آفتاب عالم منٹو نے شرکت کی اور مکیش یادو کو پہلے سے زیادہ ووٹوں سے کامیاب بنانے کی اپیل کی، آفتاب عالم منٹو نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے موجودہ ایم ایل اے اور موجودہ امیدوار مکیش یادو ایک صاف ستھری شبیہ کے مالک سیاست داں ہیں، وہ عوام کے ہردلعزیز رہنما ہیں اور انہوں نے ایم ایل اے بننے کے بعد حلقہ کے ترقیاتی کاموں میں ایک نئی روح پھونکی اور باجپٹی حلقہ کو بہار میں ایک نئی پہچان دلائی ہے، وہ زمین سے جڑے ہوئے لیڈر ہیں، عوام کےدکھ درد میں ساتھ رہنے والے اور ہروقت عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مستعد رہنے والے لیڈر ہیں، ان کی جیت میں علاقے کی جیت ہے، اس موقع پر نیاز صدیقی نے بھی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مکیش یادو کو زیادہ سے زیادہ ووٹوں سے کامیاب بنانے کی اپیل کی، واضح رہے کہ اس موقع پر آفتاب عالم منٹو اور نیاز صدیقی نے حلقہ کے مداری پور اور مرزا پور گاؤں میں عوامی رابطہ کیا اور ہرجگہ مکیش یادو کو کامیاب بنانے کی اپیل کی اور عوام سے گزارش کی کہ وہ مکیش یادو کو کامیاب بناکر ریاست میں مہاگٹھبندھن کی حکومت بنانے میں تیجسوی یادو کی مدد کریں.
Comments are closed.