حضرت مولانا عبد الصمد نعمانی اور پروفیسر علاؤالدین کی رحلت بڑا ملی خسارہ : امیر شریعت
امارت شرعیہ میں اظہار تعزیت اور دعاء مغفرت
پھلواری شریف (پریس ریلیز) حضرت مولانا عبد الصمد نعمانی مہتمم جامعہ حسینیہ راؤر کیلا ورکن مجلس ارباب حل عقد امارت شرعیہ اور مشہور دانشور ،امارت شرعیہ ایجوکیشنل اینڈویلفیئر ٹرسٹ کے سابق سکریٹری جناب پروفیسر علاء الدین صاحب پٹنہ کی رحلت یقیناً بڑا ملی خسارہ ہے، ان دونوں شخصیتوں نے مختلف جہتوں سے نمایا ں دینی وملی اور علمی و ادبی خدمات انجام دیں ہیں ، دونوں کی وفات سے مجھے ذاتی طورپر بھی صدمہ پہونچاہے، اللہ تعالیٰ دونوں کی بال بال مغفرت فرمائے ،یہ باتیں امیر شریعت مفکر ملت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ نے آج امارت شرعیہ کی میٹنگ روم میں منعقد تعزیتی نششت میں فرمایا ۔اس موقع پرامارت شرعیہ کے ناظم جناب مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی صاحب نے اپنے تأثر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عبد الصمد نعمانی امارت شرعیہ سے گہر ا تعلق رکھتے تھے، آ پ نے اڈیشہ خاص طور پر راؤر کیلا میں امارت شرعیہ کے نظام کو مستحکم رکھنے میں ہمیشہ اپنا تعاون دیا ،جب بھی امارت شرعیہ کا کوئی وفد یا امارت شرعیہ کے کوئی ذمہ دار راؤر کیلا پہونچتے آپ بیحد قدردانی فرماتے ،اسی طرح جنا ب پروفیسر علاؤالدین صاحب نے مختلف یونیوسیٹوں میں ذمہ دران خدمت کے ساتھ اپنی صلاحیتوں سے امارت شرعیہ کو فائدہ پہونچایا اور اخیر وقت تک امارت شرعیہ سے قلبی وابستگی قائم رکھا ،مولانا ضیاء الرحمن برہروا کا انتقال بھی قابل افسو س ہے ،آپ بھی امارت شرعیہ کے خاص ہمدردوں میںتھے تینوں شخصیتوں کےلئے حضرت امیر شریعت مدظلہ نے دعا ء مغفرت فرمائی اس تعزیتی نششت میں امارت شرعیہ کے قاضی شریعت مولانا مفتی محمد انظار عالم قاسمی ،مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ ، ،مولانا مفتی محمد سہراب ندوی نائب ناظم امارت شرعیہ مولانا مفتی وصی احمد قاسمی نائب قاضی شریعت،مولانا احمد حسین مدنی معاون ناظم ،مولانا قمر انیس قاسمی معاون ناظم ،مولانا محمد شمیم اکرم رحمانی معاون قاضی شریعت ،ڈاکٹر یاسر حبیب صاحب ،سکریٹری مولانا سجاد میموریل اسپتال ،مولانا عبد اللہ انس قاسمی ،مولانا ابوالکلام شمسی قاسمی معاون ناظم ،جناب احسان الحق صاحب،جناب فہد رحمانی صاحب ،مولانا محمد شارق رحمانی کے علاوہ کئی دیگر حضرات بھی شریک رہے ۔
Comments are closed.