مہاگٹھبندھن کے راجد امیدوار مکیش کمار یادو کی حمایت میں عوامی رابطہ مہم تیز، زیادہ سے زیادہ ووٹوں سے کامیاب بنانے کی اپیل

 

سیتامڑھی (نمائندہ خصوصی) باجپٹی حلقہ سے مہاگٹھبندھن کے راجد امیدوار مکیش کمار یادو کی حمایت میں عوامی رابطہ مہم زور و شور سے جاری ہے، آج کی رابطہ مہم بوکھرا بلاک کے بنول گاؤں، بڑی دھرم پور، چھوٹی دھرم پور میں میتنگیں کرکے ووٹرس سے رابطہ کیا گیا اور ہردلعزیز امیدوار مکیش کمار یادو کو زیادہ سے زیادہ ووٹوں سے کامیاب بنانے کی حکمت عملی تیار کی گئی، اور اس بات پر سنجیدگی سے غور کیا گیا کہ 2020 کے الیکشن سے زیادہ ووٹوں سے اس بار جیت دلائی جائے، اس تعلق سے بوکھرا بلاک کے سابق نائب پرمکھ آفتاب عالم منٹو ،حافظ انصار احمد، پرویز بھائی، سابق ضلع پارشد و بوکھرا سماج سیوی جاوید بھائی وغیرہ مستقل محنت کررہے ہیں اور گاؤں گاؤں گھر گھر جاکر لوگوں سے رابطہ کرکے انہیں مکیش کمار یادو کو جیت دلانے کی اپیل کررہے ہیں، بنول گاؤں میں افضال بابو کے دروازے پر، بڑی دھرم پور میں حافظ انصار احمد اور چھوٹی دھرم پور میں ندیم بابو کے دروازے پر میٹنگ ہوئی جس میں علاقے کے راجد کارکنان و سماجی کارکنان نے شرکت کی اور مکیش کمار یادو کو زیادہ سے زیادہ ووٹوں سے کامیاب بنانے کی حکمت عملی بنائی گئی.

Comments are closed.