مفتی شعیب خاں میواتی کو تعلیمی تدریسی خدمات کے اعتراف میں دہلی میں نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریباً 22 ریاستوں کے اردو اساتذہ، پروفیسرز و محبان اردو نے شرکت کی
نئی دہلی (محمد صابر قاسمی) قومی اردو اساتذہ کا اعزازیہ ایوارڈ پروگرام کا انعقاد غالب اکیڈمی واقع نئی دہلی حضرت بستی نظام الدین میں کیا گیا۔
پروگرام میں قومی اردو ٹیچرس یونین انڈیا کے قومی صدر چودھری واصل علی گوجر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
قومی اردو ٹیچرس ایوارڈ پروگرام میں تقریباً ہندوستان کی ٢٢ ریاستوں کے اردو اساتذہ اور اردو پروفیسروں نے حصہ لیا۔پروگرام کی نظامت۔ پروفیسر امتیاز رفیق نے کی جبکہ پروگرام کی صدارت تنظیم کے قومی صدر چوہدری واصل علی گوجر نے کی
پروگرام میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر ضیاء الرحمان۔پروفیسر صالحہ راشد، سابق سربراہ شعبہ اردو و عربی، الہ آباد یونیورسٹی؛ پروفیسر سیف علی، جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی؛ وکاس کمار رانا، ضلع باغپت؛ دھیریندر کمار سریواستو، محمد نعیم، ضلع لکھیم پور کھیری؛ سید مہتاب ابراہیم، ضلع پربھنی، مہاراشٹر؛ بیت اللہ انصاری، بہار؛ اور محمد وصی الدین، ضلع نرمل، تلنگانہ۔قابل ذکر شخصیات پروگرام کی زینت بنے
قابل ذکر امر یہ ہے کہ قومی اردو ایوارڈ کے انتخاب کے لیے اردو اساتذہ اور پروفیسروں کی جانب سے لجنوری سے مارچ تک درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔ اس کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں کی اچھی طرح جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ پوری فائل کا جائزہ لینے کے بعد، تمام ریاستوں سے امیدواروں کے ایک منتخب گروپ کو یوم اساتذہ پر اعزاز کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔
اس سلسلے میں، مولانا ابوالکلام آزاد سینئر سیکنڈری اسکول، گوپال گڑھ، گاؤں بہادر پور (ڈیگ)، میوات کے اردو کے استاد مفتی محمد شعیب خان (گولڈ میڈلسٹ) کو تعلیمی میدان میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں قومی اردو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس سے خطہ میوات کے اردو اساتذہ میں خوشی محسوس کی جا رہی ہے۔
Comments are closed.