مولانا سجاد میموریل اسپتال امارت شرعیہ میں مفت ہڈی جانچ کیمپ، 200سے زائد مریضوں نے فائدہ اٹھایا
پٹنہ (پریس ریلیز) امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ ،جھارکھنڈ و مغربی بنگال کی نگرانی میں پھلواری شریف میں واقع مولانا سجاد میموریل اسپتال جو امیر شریعت حضرت مولانا ابو المحاسن محمد سجاد کی یاد میں قائم کیا گیا ہے اس اسپتال میں بلا تفریق مذہب و ملت ذات و برادری کی خدمت خلق کے جذبہ سے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے دور جدید کے تقاضوں کے پیش نظر امیر شریعت بہار ، اڑیسہ ، جھارکھنڈ حضرت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ اسپتال کے اندر جدید آلات مہیا کرنے اور مریضوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچا نے کے لئے کئی اہم فلاحی اوررفاہی کاموں کو انجام دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔حضرت امیر شریعت کی ہمیشہ ہی یہ کوشش رہی ہے کہ اس اسپتال کو مزید بہتر سے بہتر بنا یا جائے جس میں کم خرچ میں غریبوں اور ضرورت مندوں کا علاج کیا جا سکے اسی کے پیش نظر آج 2 نومبر بروز اتوار صبح 10بجے سے دوپہر 2 بجے تک ایک مفت ہڈی جانچ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں دو سو سے زائد مریضوں نے حصہ لیا اور ماہرین ڈاکٹروں سےمفت علاج کرایا اور مفت دوائیں بھی لیں۔ اس کیمپ میں شہر کے جانے مانے آرتھو پیڈک ڈاکٹر اجیت کمار ، ڈاکٹر خلیق الزماں،ڈاکٹر جمشید خان، ڈاکٹر شمس الہدیٰ موجود تھے ۔اس کیمپ میں مفت بلڈ پریشر ، بی پی وزن و بی ایم ڈی اور ڈیسٹل نیورو پیتھی جا نچ کی گئی۔ اس کیمپ میں کیلشیم اور وٹامن ڈی سمیت متعدد معدنیات اور وٹامنز کی مفت دوائیں بھی دی گئی ۔
کیمپ کا آغاز مفتی محمدثناء الہدیٰ قاسمی صاحب نائب ناظم امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ ،جھارکھنڈ و مغربی بنگال کی دعا سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوںکی صحت کا خیال رکھنا اور بیمار لوگوں کاعلاج کرنا عظیم کار خیر ہے انہوں نے ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی مریض کی جان جاتی ہو اور نماز کا وقت ہو تو پہلے مریض کی جان بچا نے کا حکم اللہ نےدیا ہے نماز بعد میں بھی ادا کی جا سکتی ہے ۔انہوں نے ڈاکٹر حضرات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بےشک آپ ڈاکٹرس قابل تعریف ہیں جو اللہ نے آپ کو لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے منتخب کیا ہے ۔ وہیں اسپتال کےایکٹنگ سکریٹری جناب ڈاکٹر سید یاسر حبیب نے تمام ڈاکٹروں کو گلدستہ پیش کرکے ا استقبال کیااور اس کیمپ میں اپنا قیمتی وقت دینے کیلئے شکریہ ادا کیا ۔ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ جناب ڈاکٹر سید نثار احمد صاحب نے ڈاکٹر خلیق الزماں صاحب اور بچوں کے ڈاکٹر جناب محمد تقی امام صاحب نے ڈاکٹر اجیت کمار کا استقبال گلدستہ پیش کرکیا۔
امارت شرعیہ ایجو کیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری و صدر قاضی شریعت مولانا محمد انظار عالم قاسمی نے اس کیمپ کی کامیابی پر اسپتال کے تمام ڈاکٹرس و کارکنان کو مبارکباد پیش کیا اور کہا کہ مولانا سجاد میموریل اسپتال عرصہ سے دینی و ملی فریضہ سمجھ کر محض انسانیت کی بنیاد پر طبی خدمات انجام دے رہا ہے اس وقت یہ طبی ادارہ موجودہ امیر شریعت مفکرملت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کی قیادت میں روز افزوں ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور آئندہ ان شاء اللہ اس طرح کے کیمپ کا انعقاد ہمیشہ ہی کیا جاتا رہے گا تا کہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکے۔ وہیںاسپتال کی منیجر محترمہ خور شید پروین نے اس کیمپ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آفس انچارج جناب اعجاز احمد، اصغر علی ، ہمایوں اشرف،محمد افروز، فرید اختر ، ایس ایم خبیب، عادل طارق حسین، محمد غیاث، اختر عالم،منور ارشاد،عارف صدیقی کے علاو ہ اسپتال کے تمام کارکنان کو مبارک باد پیش کیا ۔
Comments are closed.