جامعہ ہدایہ جے پور میں ایک روزہ وقف رجسٹریشن ورکشاپ کا انعقاد :مولانا مجددی

 

5 دسمبر تک وقف املاک کا آن لائن رجسٹریشن لازمی کرائیں:مولانا صابر قاسمی

 

نئی دہلی(نمائندہ خصوصی)

 

ملک بھر میں 5 دسمبر تک وقف اراضی اور جائیدادوں کے آن لائن رجسٹریشن کو یقینی بنانے کے لیے ایک بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں آج 6 نومبر 2025 کو صبح 10:00 بجے جامعہ ہدایہ جے پور کے رام گڑھ روڈ پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ورکشاپ کی صدارت مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل رحیم مجددی کریں گے۔ اس سے پہلے دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر میں 3 نومبر کو اسی موضوع پر ایک روزہ وقف بیداری ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں ملک و ملت کے مشہور وکلاء نے حیدرآباد، احمد آباد اور دہلی سپریم کورٹ کے تعلق رکھنے والے اور وقف سے متعلق معاملات میں دلچسپی اور مہارت رکھنے والوں نے ورکشاپ پروگرام سے خطاب کیا

اور تفصیلی معلومات کا تبادلہ کیا۔ اس موقع پر پروگرام میں موجود افراد کے سوالات کے جوابات بھی دیے گئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت نے وقف اراضی اور جائیدادوں کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں ورکشاپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی جائیداد وقف رجسٹریشن سے بچ نہ جائے۔

واضح رہے کہ مولانا مجددی بے بتایا کہ ملک بھر میں تمام وقف املاک کو "امید پورٹل” پر آن لائن رجسٹر کرنا اور کرانا لازمی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اگر وقف املاک کو تساہلی لا پرواہی یا کسی اور وجہ سے رجسٹرڈ نہیں کیا گیا ہے تو ایسی وقف املاک کو سرکاری جائیداد تصور کیا جائے گا۔ نتیجتاً،وقف معاملات میں حکومت کے ناپاک عزائم عیاں ہیں:حکومت کی بد نیتی طشت از بام ہے کہ تمام ذرائع اور حربے استعمال کرتے ہوئے وقف املاک پر کسی بھی طرح سے قبضہ کرنا چاہتی ہے یا ہھرےقابضین کو مالک بنانا چاہتی ہے ۔

 

اس سلسلے میں دہلی میں ایک میٹنگ کے دوران مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے میوات کے سماجی رہنما و نوجوان عالم دین مولانا صابر قاسمی سے ملک اور خطہ میوات کے تناظر میں تفصیلی بات چیت کی اور بتایا کہ وقف املاک کے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

 

اس کے لیے مولانا مجددی اور مولانا صابر قاسمی نے تمام متولیوں، اوقاف کمیٹیوں اور محبان وقف سے اپیل جاری کی۔اور کہا کہ تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی وقف املاک کی آن لائن رجسٹریشن جلد از جلد مکمل کرائیں۔علاوہ ازیں انہوں نے ملک و ملت کے نہی خواہوں سمیت مسلم تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ سبھی لوگ اوقاف کی اراضی کی فکر لیں،

اس سلسلے میں ملک بھر میں رجسٹریشن کے عمل کے بارے میں معلومات اور مکمل تفصیلات فراہم کرنے کے لیے ورکشاپس پروگرام جاری ہیں، اس سلسلے میں آج ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد جے پور میں کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ریاست راجستھان کے محبان وقف سے درخواست کہ وہ جامعہ ہدایہ ، جے پور میں ہونے والے تربیتی ورکشاپ میں شرکت کریں، ورکشاپ میں بتایا جائے گا کہ رجسٹریشن کے عمل کو کس طرح انجام دیا جائے گا، یہ پروگرام 6 نومبر 2025 کو صبح 10:00 بجے شروع ہو رہا ہے۔

 

Comments are closed.