معروف عالم دین مولانا یعقوب بلند شہری کا دورہ ممبئی

ممبئی 8/ نومبر: تمام تعلیمی دوستوں کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ نارتھ انڈیا میں خاص طور فروغ تعلیم نسواں کے داعی آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے چیئرمین و جامعۃالطیبات نسواں کالج سہارنپور کے ناظم حضرت مولانا محمد یعقوب بلند شہری صاحب ممبئی تشریف لائے ہوئے ہیں۔ مولانا بلند شہری صاحب کا آٹھ دس روز ممبئی میں قیام رہیگا۔
ممبئی کے مختلف مقامات اور دیگر مساجد میں مولانا کے دینی،تعلیمی، اصلاحی اور تبلیغی پروگرام ہوں گے۔
جو حضرات مولانا محمد یعقوب بلند شہری صاحب کے پروگراموں میں شرکت کرنا چاہتے ہیں یا حضرت مولانا سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں وہ حضرات حاجی امتیاز بھوئیرا سے موبائل نمبر 9820437857 پر یا قاری عبدالسبحان رحمانی سے موبائل نمبر 9319067469 پر بات کرکے تشریف لائیں۔

Comments are closed.