مختلف سڑک حادثات میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی، 2 ڈی ایم سی ایچ ریفر

 

جالے(پریس ریلیز) سنگھواڑہ تھانہ علاقے میں منگل کے روز پیش آئے مختلف سڑک حادثات میں ایک درجن سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔ سبھی زخمیوں کو فوری طور پر سنگھواڑہ کے سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پہلا بڑا حادثہ اتربیل۔بھرواڑہ روڈ پر پنیشلہ چوک کے قریب پیش آیا جہاں 3 آٹو رکشوں کی ٹکر میں پانچ مسافر شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بھرواڑہ کی ترنم جہاں، بھرواڑہ کے ہی چندن رام، کرونی کے محمد واجد اور محمد شاہد شامل ہیں۔ تمام کو ابتدائی علاج کے بعد سنگھواڑہ اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹر سنجے کمار اور ان کی ٹیم علاج میں مصروف ہیں۔

زخمی محمد شاہد نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے واجد کو علاج کے لیے دربھنگہ لے جا رہے تھے اسی دوران سامنے سے دو آٹو رکشوں کی ٹکر ہوگئی اور پیچھے سے ایک تیسرا آٹو آ کر ان سے ٹکرا گیا۔ ترنم جہاں اور چندن رام کی حالت تشویش ناک ہونے پر انہیں ڈی ایم سی ایچ دربھنگہ ریفر کیا گیا ہے۔

 

ڈاکٹر پریم چند پرساد اسپتال کے انچارج نے بتایا کہ 10 نومبر کی رات سے اب تک مختلف مقامات پر ہونے والے سڑک حادثات میں زخمی ایک درجن سے زیادہ افراد کا علاج کیا جا چکا ہے۔

 

حادثوں میں زخمی ہونے والوں میں پرٹیک کمار (سنگھواڑہ)، روہت کمار (کلی گاؤں)، نندن کشور کمار (برہم پورہ)، مونو کمار (لالپور)، روپا کماری (وشوناتھ پٹی)، ڈومنی دیوی (بھرواڑہ)، گوپی سدا (پہسول)، گوتم کمار (رام پورا)، پپو سدا (کھجورواڑہ)، وجے کمار، ابھیشیک کمار (بھرواڑہ) اور ہری رام یادو شامل ہیں۔ ان میں سے پرٹیک کمار اور ہری رام یادو کو بھی حالت نازک ہونے پر ڈی ایم سی ایچ بھیجا گیا ہے۔

 

تھانہ انچارج بسنت کمار نے تصدیق کی کہ کٹاسا، سنگھواڑہ اور رام پور سمیت مختلف مقامات پر سڑک حادثات پیش آئے ہیں۔ پولیس نے تمام واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے.

Comments are closed.