ملک کے عظیم سیاسی رہنما کی رحلت پر جمعیتِ علماء نیپال کا تعزیتی پیغام

 

نیپال:12/نومبر 2025ء (انوار الحق قاسمی)

 

ملکِ نیپال کے مسلمانوں کا مقبول ترین سیاسی چہرہ، عالی مرتبت شخصیت، سابق وزیرِ محترم جناب محمد آفتاب عالم صاحب کے انتقالِ پرملال کی خبر سے پورا ملک غم و اندوہ میں ڈوب گیا ہے۔

اس موقعِ رنج و غم پر جمعیتُ علماء نیپال کے ذمے داران: عالی مقام حضرت مولانا محمد ہارون خان المظہری(ناظم جامعہ حفصہ للبنات ببیا انروا سنسری نیپال،وسرپرست معہد ام حبیبہ للبنات جینگڑیا رَوتہٹ نیپال)نائب صدر جمعیت علماء نیپال مولانا محمد شفیق الرحمن قاسمی، مولانا محمد عزرائیل مظاہری، مولانا قاری محمد حنیف عالم مدنی،مولانا محمد خیر الدین مظاہری ،انجینئر محمد عبد الجبار، مولانا محمد شوکت علی قاسمی المدنی،انوارالحق قاسمی،قاری محمد درخشید انور،قاری محمد شہاب الدین عرفانی ،مولانا محمد رحمت اللہ مدنی، مولانا محمد جواد عالم مظاہری، مولانا اسعد اللہ مظاہری، اور مولانا اسلم جمالی قاسمی

نے اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں فرمایا کہ:’ وزیر محترم محمد آفتاب عالم صاحب نہ صرف ایک باکردار اور بااصول سیاست داں تھے ؛بل کہ وہ ملت کے سچے خادم، عوام کے مخلص رہنما اور قوم کے درد سے آشنا انسان تھے۔ ان کی رحلت ملکِ نیپال اور ملتِ اسلامیہ کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔‘

 

اس اندوہناک حادثے اور غم انگیز موقع پر جمعیتُ العلماء، ملکِ نیپال کے تمام مسلمانوں کو بالعموم اور مرحوم کے اہلِ خانہ و متعلقین کو بالخصوص دلی تعزیت و ہمدردی پیش کرتی ہے۔

 

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پس ماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین۔

Comments are closed.