جامعہ اسلامیہ دارالسلام کا یادگار تعلیمی دورہ
مہراج گنج ( عبید الرحمن) جامعہ اسلامیہ دارالسلام کے طلبہ و طالبات نے ایک شاندار تعلیمی دورہ کیا، جس میں بچوں نے شہید اشفاق اللہ خان چڑیا گھر، ریل میوزیم گورکھپور، اور نؤکا بہار رامگڑھ تال میں (اسٹیمر رائیڈ) کا لطف اٹھایا۔
بچوں نے چڑیا گھر میں مختلف جانوروں اور پرندوں کو قریب سے دیکھا اور ماحولیات کے تحفظ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
اسی کے ساتھ ریل میوزیم گورکھپور میں بچوں نے ہندوستانی ریلوے کی قدیم تاریخ کا مشاہدہ کیا — انہوں نے پرانے انجن، تاریخی ٹرینیں، اسٹیشنوں کی نایاب تصویریں اور ریلوے کے قدیم آلات دیکھے۔
دورے کے اختتام پر بچے نوکا بہار رامگڑ تال پہنچے، جہاں انہوں نے اسٹیمر میں سیر کی۔ نیلے پانی پر کشتی کی روانی اور خوشگوار موسم نے اس لمحے کو واقعی یادگار بنا دیا۔ بچوں نے نہ صرف تفریح کی بلکہ قدرتی حسن کا قریب سے مشاہدہ بھی کیا۔
اس تعلیمی دورے میں منیجر حافظ محمد عمرکے ساتھ اساتذہ حبیبُ الرّحمٰن سر، تنویر احمد سر ، اور ماسٹر اُمیش کمار نے بھی شرکت کی اور بچوں کی رہنمائی کی۔
یہ دورہ بچوں کے لیے نہ صرف تفریحی بلکہ علمی و تجرباتی لحاظ سے بھی نہایت مفید ثابت ہوا۔
Comments are closed.