بنگلہ دیش: ڈھاکہ میں منعقدہ فدائے ملت و تحفظِ ختمِ نبوت کنونشنز میں جمعیۃ علماء نیپال کے صدر مفتی محمد خالد صدیقی کی شرکت
نیپال:13/نومبر 2025(انوار الحق قاسمی)
بنگلہ دیش کی دارالحکومت ” ڈھاکہ” میں فدائے ملت حیات وخدمات اور عالمی تحفظ ختم نبوت کے عناوین پر دو مختلف تاریخوں میں منعقد ہونے والے دو عظیم علمی،دینی،دعوتی اور فکری کنونشنز میں شرکت کےلیے ملک نیپال کی معروف تنظیم ” جمعیۃ علماء نیپال” کے موقر صدر مولانا مفتی محمد خالد صدیقی اپنے اہم رفقاء مولانا محمد شفیق الرحمن قاسمی ،مفتی محمد شمیم اختر قاسمی ،قاری محمد مسیح اللہ کے ہمراہ تشریف لے جا چکے ہیں۔ جس میں بر صغیر کے طول وعرض کی سرکردہ اور نمایاں شخصیات کی شرکت ہو گی۔
بنگلہ دیش صدر جمعیۃ مولانا مفتی محمد خالد صدیقی صاحب کے لیے کوئی نیا ملک نہیں ہے؛ البتہ نیپال میں جمعیۃ علماء نیپال کے قیام و تاسیس کے بعد صدر جمعیۃ کا یہ پہلا سفر ہے،جو فدائے ملت حضرت مولانا اسعد مدنی صاحب- رحمۃ اللہ علیہ- کی حیات وخدمات اور عالمی تحفظ ختم نبوت،جیسے اہم عناوین پر منعقد کانفرنسوں میں شرکت و شمولیت کے اعتبار سے یقیناً تاریخی ہے۔
اس موقع سے جمعیۃ علماء کے معزز صدر کے ساتھ ساتھ جمعیت سے وابستہ ہر ایک فرد فدائے ملت فائونڈیشن کے ارباب اختیار جناب دل آور امام صاحب اور ان کے رفقائے کاروں کا بے حد ممنون و مشکور ہے کہ انھوں نے اس پرمسرت موقع پر یاد فرمایا اور شرکت کی دعوت دی۔ اللہ تعالیٰ انھیں خوب جزائے خیر عطا فرمائے آمین ۔
Comments are closed.