کولکاتہ میں روحانی مجالسِ اصلاح کا انعقاد، مولانا عبدالقوی حیدرآباد کی 15 نومبر کو آمد

 

کولکاتہ(پریس ریلیز)دارالعلوم اسراریہ سنتوشپور کے مہتمم مولانا نوشیر احمد کے مطابق، 15 نومبر بروز ہفتہ کولکاتہ میں متعدد روحانی و اصلاحی مجالسِ مبارکہ منعقد ہوں گی جن میں ملک کی ممتاز علمی و روحانی شخصیت حضرت مولانا محمد عبدالقوی صاحب،خلیفۂ مجاز حضرت مولانا شاہ ابرارالحقؒ ہردوئی، بانی و مہتمم، شیخ الحدیث ادارہ اشرف العلوم، حیدرآباد خصوصی طور پر خطاب فرمائیں گے۔ ان کے ہمراہ مفتی عبدالرؤف خان بھی شریکِ سفر ہوں گے۔ان بابرکت مجالس کا مقصد عوام کے دلوں کو سنتِ نبوی ﷺ کی روشنی سے منور کرنا اور اصلاحِ معاشرہ کے پیغام کو عام کرنا ہے۔پروگرام کی ترتیب کے مطابق پہلی مجلس بعد نمازِ ظہر دارالعلوم اسراریہ سنتوشپور میں تکمیلِ حفظِ قرآن کریم۔دوسری خصوصی مجلس بعد نمازِ عصر ہوٹل آئیوری اِن (نزد بھون چودھری مسجد، سیون پوائنٹ، پارک سرکس) میں منعقد ہوگی، جو سماجی کارکنان، دانشورانِ ملت اور عمائدینِ شہر کے لیے مخصوص ہے۔تیسری مجلس بعد نمازِ مغرب خلیفہ مسجد، رپن اسٹریٹ میں اور چوتھی اصلاحی و تربیتی مجلس بعد نمازِ عشاء (جماعت: پونے آٹھ بجے) ملت نگر مسجد، توپسیا میں منعقد ہوگی۔ہر مجلس اپنے ماحول اور سامعین کے لحاظ سے منفرد ہوگی،شہر بھر کے علمائے کرام، ائمہ و خطباء، حفاظِ کرام، سماجی رہنما اور عام اہلِ ایمان سے شرکت کی مؤدبانہ اپیل کی گئی ہے۔ مزید معلومات کے لیے8777218454 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے

Comments are closed.