کیوٹی : فارم ہاؤس سے لاکھوں کی چوری کا انکشاف، دو گرفتار، تین لاکھ کا سامان برآمد
جالے(محمد رفیع ساگر)کیوٹی میں پولیس نے ایک ماہ سے زیادہ پرانے چوری کے معاملے کا پردہ فاش کرتے ہوئے 2 جرائم پیشہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزموں میں کیوٹی کے قیام چک کا امن کمار یادو اور کمتول کے گوپالپور کا پنکج کمار چوپال شامل ہیں۔ پولیس نے ان کی نشاندہی پر این ایچ-57 پر واقع کباڑی دکان سے ایک جنریٹر، موٹر، مشین اور دیگر آلات برآمد کیے جن کی مالیت تقریباً تین لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔صدر سرکل 2 کمتول ایس ڈی پی او ایس کے سمن نے بتایا کہ دونوں ملزموں کا مجرمانہ ریکارڈ رہا ہے جبکہ کباڑی دکاندار شمبھو پرساد جیسوال کو بھی چوری کا سامان خریدنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ٹیم میں تھانہ انچارج سدن رام، ایس آئی لُقمان خاں، شتروگھن کمار اور ٹیکنیکل سیل کے اہلکار شامل تھے۔
Comments are closed.