ایران کے رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندہ خصوصی سے ممبئی کے علماء و دانشورانِ کی اہم ملاقات

ممبئی (پریس ریلیز) جمہوریہ اسلامی ایران کے رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندہ خصوصی برائے ہندوستان حجۃ الاسلام ڈاکٹر حکیم عبدالمجید حکیم الہی کی ممبئی آمد پر ایرانی کونسل جنرل ممبئی کے دفتر میں ممبئی کے معروف علماء و دانشورانِ نے خصوصی ملاقات کی، اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے مسلمانوں کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا گیا اور مسلمانوں کی ہمہ جہت ترقی پر غور و خوض کیا گیا، اس موقع پر نمائندہ خصوصی حجۃ الاسلام ڈاکٹر حکیم الہی نے رہبر معظم اسلامی جمہوریہ ایران آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے ہندوستانی مسلمانوں اور علماء کی خدمت میں اتحاد بین المسلمین اور خیرسگالی کا پیغام پیش کیا،

اس موقع پر وفد کے شرکاء نے عالم اسلام کی بدلتی صورتحال بالخصوص غزہ، فلسطین پر اسرائیل کی جانب سے ظلم آورر عالمی سطح پر مسلمانوں کے مختلف مسائل پر گفتگو ہوئی اس ملاقات میں آغا محسنین فردکونسل جنرل ممبئی، آغا رضا فاضل ڈائریکٹر خانہ فرہنگ اور مولانا سید تقی نقوی کے ساتھ علامہ ظہیر عباس رضوی اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن مولانا حافظ اقبال چوناوالا،مولانا انیس اشرفی، شاکر شیخ، ڈاکٹر عظیم الدین، سعد عظیم الدین وغیرہ موجود تھے.

Comments are closed.