وقف بورڈمیں رجسٹرڈجائیدادوں کا 5/دسمبر 2025ء تک اندراج کرائیں، متولیانِ اوقاف سے فوری اقدام کی اپیل۔آل انڈیا ملی کونسل،بہار

پریس ریلیز(پھلواری شریف،پٹنہ)
آل انڈیا ملی کونسل بہار کے ذمہ داروں کی امید پورٹل پر وقف جائیدادوں کے اندراج کے سلسلہ میں منعقد جائزہ میٹنگ کے بعد ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے ریاستی صدرمولاناڈاکٹرمحمدعالم قاسمی نے ملک بھر کے تمام متولیانِ اوقاف سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنی وقف جائیدادوں کا اندراج سینٹرل اُمید وقف پورٹل پر 5 دسمبر 2025 تک لازمی طور پرمکمل کریں،انہوں نے مزیدبتایا کہ حکومتِ ہند کی ہدایات کے مطابق وہ تمام اوقاف جو پہلے ہی بہار اسٹیٹ وقف بورڈ میں رجسٹرڈ ہیں، ان کا اُمید پورٹل پر اندراج مقررہ آخری تاریخ تک لازمی ہے۔ اندراج میں تاخیر کی صورت میں متولیان کو قانونی پیچیدگیوں، دستاویزی تنازعات اور جائیداد کے تحفظ سے متعلق سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔بیان میں مزید وضاحت کی گئی کہ جن وقف جائیدادوں کا ابھی تک اسٹیٹ وقف بورڈ میں اندراج نہیں ہے، ان کے ذمہ دار حضرات کے پاس وقتی پابندی نہیں ہے وہ 5/دسمبر 2025کے بعد بھی قانونی راستے اپناسکتے ہیں، یا تو وقف بورڈ میں پہلے رجسٹرڈ کرائیں پھر امید پورٹل پر اندراج کرائیں یا ٹرسٹ ڈیڈ رجسٹرڈ کرا کر جائداد کو ٹرسٹ کے نام کر دیں۔
بغیر قانونی رجسٹریشن یا کسی مستند دستاویز کے وقف جائیدادیں خطرے میں رہتی ہیں، اس لیے فوری قدم اٹھانا ضروری ہے۔
ملی کونسل نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اُمید پورٹل پر اندراج کی رفتار نہایت سست ہے۔ وامسی ویب سائٹ پر پہلے سے موجود ملک کی  آٹھ لاکھ،بہتر ہزار(8,72,000) وقف جائیدادوں میں سے صرف دو لاکھ چودہ ہزاردوسوبہتر(2,14,272) جائیدادوں کا اندراج ہو سکا ہے، جو محض ایک چوتھائی سے بھی کم ہے۔بہار میں بھی صورتحال اطمینان بخش نہیں، جہاں شیعہ اوقاف کی دوہزار، پانچ سو،چوبن(2,554) اور سنی وقف بورڈ کی صرف تین ہزار، نو سو،ایکسٹھ(3,961) جائیدادیں اُمید پورٹل پر درج ہو پائی ہیں۔ افسوس کہ ملک کی کئی ریاستوں میں اس عمل کا آغاز بھی نہیں ہو سکا۔
آل انڈیا ملی کونسل نے ملک بھر کے تمام متولیانِ اوقاف سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قومی و قانونی ذمہ داری کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جلد از جلد اپنے اوقاف کا اندراج مکمل کریں، تاکہ وقف جائیدادوں کو ہر طرح کے قانونی خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔
مزیدجانکاری کے لیے رابطہ کرسکتے ہیں:8405997542-8873216510
امیدپورٹل کا لنک یہ ہے: umeed.minorityaffairs.gov.in

Comments are closed.