اچھا انسان ہی اچھا پڑوسی ہوسکتا ہے اور اچھے پڑوسیوں سے ہی مثالی معاشرہ تشکیل پاتا ہے، حقوق ہم سایہ مہم کے ضمن میں جماعت اسلامی سرکڑہ میں سمپوزیم
بجنور(پریس ریلیز)
انسان اچھا ہوگا تو وہ سب کے ساتھ اچھا سلوک کرے گا ،وہ اچھا بھائی بھی ہوگا ،اچھا بیٹا بھی ہوگا اور اچھا پڑوسی بھی ۔دنیا میںایک اچھا پڑوسی بڑی نعمت ہے ۔اچھے پڑوسی مل کر ہی مثالی معاشرہ اور آدرش سماج تشکیل دیتے ہیں۔اس لیے ہمیں سب سے پہلے خود کو اچھا بنانا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سراج الدین ندوی امیر مقامی جماعت اسلامی سرکڑہ نے کیا ۔وہ مقامی جماعت کی جانب سے منعقدہ سمپوزیم کے سامعین سے اختتامی خطاب کررہے تھے ۔اس سمپوزیم کا انعقاد ہم سایہ حقوق مہم کے تناظر میں کیا گیا تھا ۔اس کی صدارت بستی کے معروف طبیب ڈاکٹر کرشنا نے کی ۔ڈاکٹر کرشنا نے اپنی صدارتی گفتگو میں کہا کہ آدرش پڑوس کا لفظ اپنے اندر وسیع مفہوم رکھتا ہے ،اس کے اندر گھر کے پڑوسی کے ساتھ گائوں ،نگر اور راجیہ کے پڑوسی بھی شامل ہیں ، مولانا محمد اوصاف فلاحی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ،انھوں نے اسلام میں پڑوسیوں کے حقوق پر وشنی ڈالی۔سمپوزیم میں ماسٹریشپال سنگھ نے اپنی تقریر میں کہاکہ جس کا باطن اچھا ہوگا اس کا ظاہر بھی اچھا ہوگا ۔اس لیے ہمیں اپنی روح کو اچھا بنانا چاہئے ،ماسٹر سنتوش جی نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند نے ایک اچھے موضوع پربروقت مہم چلائی ہے ،آج اس کی بہت ضرورت ہے ، ان کے علاوہ مولانا خورشید فلاحی ،ماسٹرمنگو سنگھ اورشری پانڈے جی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد شاہ نواز صدیقی نے انجام دیے ۔
سمپوزیم کے بعد مقامی جماعت کی جانب سے علماء و ائمہ مساجد کی ایک اجتماع ہوا ،جس کی صدارت مجلس علماء ہند یوپی کے سکریٹری جناب مولانااوصاف فلاحی نے کی ،نظامت کے فرائض مولانا انظار قاسمی نے انجام دیے ۔اجتماع میں مقررین نے میں جماعت اسلامی کی ہم سایہ حقوق مہم کے مرکزی موضوع مثالی پڑوس ،مثالی معاشرہ پر اظہار خیال کیا ۔
علاوزہ ازیں جماعت اسلامی کی مقامی یونٹ کی جانب سے مہم کے آغاز سے ہی مختلف قسم کے پروگرام کیے جارہے ہیں ۔اس ذیل میںخواتین سے خطاب کیا گیا ۔ آدم پبلک اسکول ،جامعۃ الفیصل اور شبلی پبلک اسکول کے طلبہ و اساتذہ سے خطاب کیے گئے ۔یہ خطاب امیر مقامی نے کیے ۔اسی کے ساتھ بستی کے نوجوانوں کے لیے ایک پروگرام آرگنائز کیا گیا ،جس سے مولانا محمدآصف فلاحی نے خطاب کیا ۔جماعت کے وابستگان معززین سے ملاقاتیں کررہے ہیں اور انھیں جماعت اسلامی کی مہم کے پیغام سے واقف کرارہے ہیں۔
Comments are closed.