کیرانہ میں ووٹر بیداری مہم نے رفتار پکڑی ،بلاک انچارج فیصل سلمانی نے ایس آئی آر رپورٹ اقراحسن اور ناہید حسن کو پیش کی
دیوبند،27؍ نومبر(نامہ نگار)
سماج وادی پارٹی کی جانب سے مقرر کئے جانے والے بلاک انچارج کیرانہ فیصل سلمانی نے ایس آئی آر مہم کی ایک تفصیلی رپورٹ رکن پارلیمنٹ اقراحسن اور ایم ایل اے ناہیدحسن کے سپرد کی ہے ۔بلاک سطح پر سامنے آنے والی کچھ تکنیکی کمیوں اور کمزور یوں کی نشاندہی کرتے ہوئے فیصل سلمانی نے کہا کہ ایس آئی آر سے متعلق چھوٹی چھوٹی باتوں پر خصوصی نظر رکھنا نہایت ضروری ہے تاکہ ہر مستحق شہری کا ووٹ صحیح طور پر موجود مدت میں بن سکے ۔اس رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد اقراحسن اور ناہید حسن نے اپنی ٹیم کوفوری طور پر ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو نظر انداز نہ کریں اورتمام اندراجات کو سنجیدگی کے ساتھ پر کریں ۔اس موقع پر اقراحسن نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں حق رائے دہی سب سے بڑی طاقت ہے اس لئے بیدار رہ کر اپنا ووٹ خود بنوائیں اور کسی بھی طرح کی دشواری آنے پر رابطہ قائم کریں ۔وہیں ناہید حسن نے بھی اپنے ٹیم کو گھر گھر جاکر ووٹر فارم بھروانے ،غلطیوں کو درست کرنے ،لوگوں کو بیدار کرنے کی ہدایات دیں جس کے بعد یہ ٹیمیں میدان میں رہ کر اپنا کام انجام دے رہے ہیں ۔یاد رہے کہ ایس آئی آر سے متعلق فارموں کو پر کرنے اور مستحق لوگوں کے نام ووٹر لسٹ میں شامل کرانے کے لئے سماج وادی پارٹی کے قائد اکھلیش یادو کے حکم پر فیصل سلمانی کو بلاک انچارج مقرر کیا گیا تھا ۔اس کے بعد فیصل سلمانی نے پورے علاقہ کا گشت کرکے اور لوگوں سے رابطہ کرکے ان کے مسائل کو سنا اور مددگارٹیموں کے ذریعہ ان کے حل کے لئے فوری طور پر کارروائی کی گئی ۔اس موقع پر سینئر سماج وادی لیڈر ابھیشیک ٹنکو اروڑہ شبھم ورما اور روی یادوسمیت متعدد پارٹی کارکنان موجود رہے ۔
Comments are closed.