ووٹر لسٹوں کی خصوصی نظر ثانی کا کام تقریباً 55؍ فیصد مکمل

سیاسی پارٹیاں خصوصی نظر ثانی کے کام میں بیداری لاکر انتظامیہ سے تعاون کریں : ضلع الیکشن آفیسرمنیش بنسل
دیوبند،27؍ نومبر(نامہ نگار)
الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق یکم جنوری 2026کی بنیاد پر اسمبلی حلقہ کی ووٹر لسٹ کی اسپیشل نظر ثانی مہم کو لے کر ڈی ایم اور ضلع الیکشن آفیسر منیش بنسل کی صدارت میں ایک مٹینگ منعقد کی گئی ۔اس مٹینگ میں ضلع کی متعدد منظور شدہ سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔مٹینگ کے دوران ڈی ایم نے ووٹر لسٹوں کی نظر ثانی کے نام کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ پورے ضلع میں تقریباً 55؍ فیصد کام پورا کیا جاچکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جن علاقوں میں کام کی رفتار سست ہے وہاں فارم ایف بی ایل او کو فراہم نہیں کرائے جارہے ہیں اس سلسلہ میں سیاسی پارٹیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے بی ایل اے کے ذریعہ سے ووٹر س کو راغب کرنے کا کام کریں اور اس سلسلہ میں اپنے تعاون کو یقینی بنائیں ۔مٹینگ کے دوران سیاسی پارٹیوں کو اسمبلی حلقوں کے علاقہ وار ،بوتھ وارڈیجیٹائیزیشن کی رپورٹ فراہم کرائی گئی اور امید ظاہر کی گئی کہ جن علاقوں میں کام کی رفتار سست ہے وہاں خصوصی بیداری مہم چلاکر لوگوں کو اپنے دستاویزات فراہم کرنے کے لئے تیار کریں ۔ڈی ایم نے بتایا کہ اگر کسی مستحق شہری کا نام ووٹر لسٹ میں درج نہیں ہے تو وہ فارم 6کی مدد سے اپنے نام کا اندراج کراسکتا ہے اسی طرح ترمیم ، نام کی درستگی اور منتقلی کی صورت میں فارم 8جمع کیا جاسکتا ہے ۔مٹینگ کے اخیر میں ڈی ایم نے کہا کہ نئی شائع ہونے والی ووٹر لسٹ کو مکمل طریقے سے غلطیوں سے پاک اور ترتیب کے ساتھ تیار کرنے میں سیاسی پارٹیوں کا تعاون نہایت ضروری ہے ۔

Comments are closed.