پروفیسر ضیاء الدین اور مولانا عبدالسبحان رحمانی کا انتقال ملی خسارہ : پروفیسر شکیل قاسمی
پٹنہ(پریس ریلیز)
گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ کے سابق پرنسپل پروفیسر ضیاء الدین اپنے فرائض منصبی کے علاوہ علمی، ملی اور لسانی سرگرمیوں کے حوالے سے بے حد فعال، خلیق اور ملنسار انسان تھے۔ ان کے اچانک انتقال سے صدمہ پہونچا۔
جامعہ رحمانی مونگیر کے استاذ حدیث حضرت مولانا عبدالسبحان رحمانی بھی مختصر علالت کے بعد اس دار فانی سے رخصت ہو گئے۔ مولانا کا جامعہ رحمانی سے تعلق عرصہ دراز سے تھا۔ انہوں نے وہاں تعلیم بھی حاصل کی اور تدریسی خدمات بھی انجام دیتے رہے۔ پروفیسر مولانا شکیل احمد قاسمی پٹنہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں شخصیتوں کا انتقال ملی خسارہ ہے۔ ان حضرات کی محبت و شفقت مجھے حاصل تھی، اب میں اس سے محروم ہو گیا۔ اللہ مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر دے۔
Comments are closed.