حفظِ قرآن کی تکمیل پر مدرسہ فیضان العلوم میں روحانی محفل، اہلِ علم کی شرکت
بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری)آج مدرسہ اسلامیہ فیضان العلوم، انوپ گنج سعادت گنج میں محمد سرفراز انصاری کے بیٹے محمد ارقم کے حفظِ قرآن مکمل کرنے کی خوشی میں ایک پُر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ محفل سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد عارف نے کہا کہ آج کی یہ بابرکت نشست دراصل دنیا کی سب سے عظیم نعمت کلامِ الٰہی کی خوشی منانے کے لیے سجائی گئی ہے۔ وہ نعمت جس کا نزول شبِ قدر میں ہوا، جو لوحِ محفوظ میں قلم بند ہے، جسے جبرائیلِ امین نے حضور اکرم ﷺ تک پہنچایا، اور جس کی تلاوت و تعلیم پر بے شمار انعامات کا وعدہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محمد ارقم کو آج یہ سعادت نصیب ہوئی کہ اس نے اللہ کی پاک کتاب کو اپنے سینے میں محفوظ کر لیا۔ یاد رکھیں! یہ بچہ فقط حافظ نہیں بنا، بلکہ اللہ کے کلام کا امین بن گیا ہے، جس کا ایک حرف بھی قیامت تک تبدیل نہیں ہوگا۔ یہ وہ خوش نصیب ہیں جن کے بارے میں فرمایا گیا کہ قرآن کو ہمیشہ نیک لوگ ہی اٹھاتے رہیں گے۔مفتی محمد عارف نے اساتذہ کی خدمات کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے انتھک محنت کے ساتھ اس طالب علم کو اس مقام تک پہنچایا۔
اس مبارک موقع پر جن شخصیات کی موجودگی قابلِ ذکر رہی، ان میں مینیجر سیٹھ محمد ارشاد انصاری، نائب مینیجر الحاج ماسٹر انتظار احمد، محمد انوار فیضانی، صدر المدرسین ماسٹر محمد رفیق، قاری محمد جنید سیدنپوری، مولانا محمد غفران قاسمی، مولانا محمد انیس کاشفی، ماسٹر محمد الیاس، ماسٹر محمد عتیق، ماسٹر محفوظ الرحمٰن، ماسٹر محمد راشد، مولانا محمد فرمان مظاہری، مولانا محمد اختر قاسمی، محمد سراج انصاری، محمد انوار انصاری، محمد سرفراز انصاری، مولانا محمد اسلام، محمد پرویز اور عطاء الرحمٰن انصاری شامل ہیں۔
Comments are closed.