جامعہ عائشہ صدیقہ نورچک بسفی میں اسلامی کوئز پروگرام 6 جنوری 2026 کو، کامیاب ہونے والی طالبات کے لیے گراں قدر انعامات کا اعلان

مدھوبنی(پریس ریلیز)جامعہ عائشہ صدیقہ نورچک بسفی مدھوبنی شمالی بہار میں تعلیم نسواں کا ایک معروف و مقبول ادارہ ہے جو ابتدا سے ہی تعلیمی و تربیتی میدان میں شاندار کارہائے نمایاں انجام دے رہا ہے۔ الحمد للہ! ادارہ اپنی معیاری تعلیم، عمدہ نظم و ضبط اور بہترین ماحول فراہم کرنے کے اعتبار سے علاقے میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے، جامعہ عائشہ صدیقہ علم و فن کا ایک ایسا گل ہے جس کی بھینی بھینی خوشبو دور دراز کے علاقے کو مہکائے ہوئے ہے یہ ادارہ نہ صرف یہ کہ عمدہ دینی تعلیم کا گہوارہ ہے ؛ بلکہ جدید عصری علوم سے ہم آہنگ تعلیم و تربیت کا بھی بہترین نمونہ ہے ادارہ ہذا کی تعلیم محض نصابی حدود تک محدود نہیں بلکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی زور دیا جاتا ہے اور طالبات کو مکمل دینی اور اسلامی ماحول فراہم کیا جاتا ہے، اساتذہ کرام کی انتھک محنت، اخلاص نیت، طالبات کا علمی اشتغال، تعلیمی یکسوئی اور بھرپور توجہ سے ایک ایسی علمی اور روحانی فضا قائم ہوتی ہے جو علم و عمل اور تعلیم و تربیت کا حسین امتزاج بن جاتی ہے۔ دینیات، حفظ، فارسی اور عالمیت (دورہ حدیث شریف) تک کی تعلیم فراہم کرنے والا یہ محبوب ادارہ ایک ایسا مے خانہ ہے جس سے سینکڑوں تشنگان علوم نبویہ سیراب ہو ر ہی ہیں۔ جامعہ میں جہاں ایک طرف طالبات کی درسی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے ماہر و باکمال اساتذہ کی جماعت سر گرم عمل ہے وہیں ان کے قلمی و ادبی ذوق کو پروان چڑھانے کے لیے سہ ماہی مجلہ اور ماہانہ دیواری پرچے کا سلسلہ بھی قائم ہے۔ اسی مناسبت سے طالبات کے اندر تاریخ و سیر کے مطالعے میں شوق و ذوق پیدا کرنے اور علمی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے، جامعہ ھذا کے بانی و ناظم مفتی محمد حسنین قاسمی نے اساتذہ جامعہ کے باہمی مشورہ سے ایک ‘اسلامی کوئز’ کے انعقاد کا فیصلہ لیا ہے جو ہر سال انعقاد پذیر ہوتا رہے گا ان شاءاللہ اور امسال ان شاء الله 6/جنوری 2026ء بہ روز منگل کو منعقد ہوگا۔ اس کوئز میں اول پوزیشن سے کامیابی حاصل کرنے والی طالبہ کو دس ہزار روپے دوم پوزیشن لانے والی طالبہ کو آٹھ ہزار روپے اور سوم پوزیشن یافتہ طالبہ کو پانچ ہزار روپے نقد انعام سے نوازا جائے گا، جبکہ چوتھی سے دسویں پوزیشن تک کی طالبات کو دو دو ہزار اور کوئز کے جملہ شرکت کنندگان طالبات کو تشجیعی انعامات سے بھی سر فراز کیا جائے گا اللّٰہ رب العزت سے دعا ہے کہ اس بابرکت پروگرام کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور جامعہ کے بانی و ناظم مفتی محمد حسنین قاسمی کی خدمات عالیہ اور مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ آمین۔

اس موقع سے جامعہ کے شیخ الحدیث مولانا محب اللہ قاسمی، مولانا ارشاد قاسمی، مولانا نجیب اللہ قاسمی، مولانا خالد سیف اللہ قاسمی، مولانا عبد العزیز قاسمی، قاری ارشاد عالم حافظ انعام اللہ و جملہ اساتذہ کرام معلمات شریک رہے۔

Comments are closed.