جمعیت فلاح انسانیت کی جانب سے غریبوں میں کمبل تقسیم،سردی کے باعث 220 لوگوں کو کمبل تقسیم کیے گئے

دیوبند،28؍ نومبر(نامہ نگار)
سماجی تنظیم جمعیت فلاحی انسانیت کی جانب سے سردی سے حفاظت کے لئے غریب و نادار بے سہارا لوگوں کے درمیان کمبل تقسیم کیے گئے۔ کمبل تقسیم کرتے ہوئے خانقاہ پولیس چوکی انچارج سندیپ کمار و نظر فاؤنڈیشن کے چیئرمین نجم عثمانی نے کہا کہ اس طرح کی خدمت خلق کرنا بہت بڑا ثواب کا کام ہے، سرد دنوں میں لوگوں کی مدد کرنا انہیں سردی سے بچانے کے لیے گرم کمبل کا تقسیم کرنا ،نیک اور بڑا عمل ہے، اس طرح کے کاموں میں سبھی کو اگے ا کر غریب بے سہارا لوگوں کی مدد کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ جب کی اس دور میں کسی کے پاس وقت نہیں ہے کسی کی مدد کرنے کے لیے، ایسے لوگوں سے ملکر جو سماج کی مدد کے لیے اپنا وقت اور پیسہ خرچ کرتے ہیں، ان سے خدا بھی خوش ہوتا ہے، اس طرح کے کام کتے رہنا چاہیے۔ نجم عثمانی نے کہا کہ مولانا شاہ عالم ہر سال خصوصاً سردیوں میں سردی سے بچنے کے لیے غریبوں کی مدد کرتے ہیں۔اس موقع پرمولانا سالم اشرف و رکن میونسپل بورڈ سید حارث نے بھی مولانا شاہ عالم کے ذریعے تنظیم کے کاموں کی تعریف کی۔مولانا شاہ عالم نے بتایا کہ روز بروز سردی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ٹھنڈئی ہواؤں کے ساتھ درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ آ رہی ہے، ایسی صورت میں غریب و نادار کی راتیں بہت مشکل سے گزرتی ہے، اس سال ہم نے ایسے لوگوں کی نشاندھی کر 220 لوگوں کو کابل تقسیم کیے ہے۔اس موقع پر جامعہ قاسمیہ دارلتعلیم والصنہ دیوبند کے مہتمم مولانا ابراہیم قاسمی، کملیش یادو، محمد احمد، اقبال، عبدالرحمن وغیرہ موجود رہے۔

Comments are closed.