ملیشیا -انٹرنیشنل سماعِ حدیث صحیح مسلم کانفرنس میں شیخ ابوبکر احمد کی شرکت

 

شیخ ابوبکر احمد ۵ روزہ دورہ پر وزیر اعظم سے خصوصی ملاقات ،مختلف علمی وثقافتی پروگراموں میں بھی شرکت کرینگے

کالی کٹ کوالالمپور (عبدالکریم امجدی )

انٹرنیشنل سماعِ حدیث صحیح مسلم کانفرنس آج جمعہ کو اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔ بارہ دن تک چلنے والی یہ بڑی محفل مسجد پُترا، پُتراجایا میں منعقد ہورہی ہے۔ جس کے اختتامی اجلاس کی قیادت ہندوستان کے مفتی اعظم، شیخ ابوبکر احمد کریں گے۔اس کانفرنس کا افتتاح ملائیشیا کے وزیراعظم جناب داتو سری انور ابراہیم نے کیا تھا، اور پہلے دن سے ہی دنیا بھر کے نامور علما، طلبہ اور محققین یہاں شریک ہو رہے ہیں۔

قابل ذکر بات ہے کہ بارہ دن تک روزآنہ صحیح مسلم کی تلاوت اور درس حدیث یہ واقعی ایک نایاب علمی ماحول ہوتا ہے۔ملائیشیا کی مدنی وژن کے تحت روایتی اسلامی تعلیمات کو مضبوط کرنے کے لئے کئی نئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں 2023 سے مسجد پُترا میں سالانہ حدیث اجتماعات کا آغاز ہوا۔ اور دلچسپ بات یہ ہے کہ معاالِ ہجرہ ایوارڈ ملنے کے بعد اسی ہندوستانی مفتی اعظم کو پہلا اجتماع شروع کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔اس بار بھی صحیح مسلم کی مکمل قراءت میں ایک ہزار منتخب شرکا حصہ لے رہے ہیں۔ وزیرِ مذہبی امور ڈاکٹر محمد نعیم مختار خود ان نشستوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ہندوستان سے شیخ ابوبکر احمد کے ہمراہ جامع الفتوح کے چیف امام وخطیب مولانا ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری بھی شریک ہیں۔آج کے اختتامی پروگرام میں کئی بڑے نام شامل ہوںجیسے شیخ وان محمد عز الدین، شیخ محمد الحسن، شیخ حسین عبدالقادر الیوسفی، شیخ نورالدین مربو المکی، اور ڈاکٹر ناجی العربی وغیرہ۔مفتی اعظمِ ہند شیخ ابوبکر احمد کا یہ پانچ روزہ سرکاری دورہ ہے، اور اس دوران وہ مختلف علمی و ثقافتی پروگراموں میں شرکت کریں گے اور وزیراعظم سے خصوصی ملاقات بھی کریں گے۔

Comments are closed.