مسلم-غیرمسلم تعلقات نامی کتاب کی فقیہ العصر حضرت مولانا خالدسیف اللہ رحمانی کے ہاتھوں رسم اجراء

 

ممبئی(پریس ریلیز) مسلم – غیر مسلم تعلقا ت شریعت کی روشنی میں نامی کتاب کی رسمِ اجراء فقیہ العصر حضرت مولانا خالدسیف اللہ رحمانی ( صدر آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈ، وناظم المعہدالعالی الاسلامی حیدرآباد) نے قومی سیمیناربعنوان بھارت کی تعمیر وترقی میں مسلمانوں کا حصہ میں کی ۔انھوں نے اس کا ایک نسخہ مؤلف کواپنے ہاتھوں عنایت کی۔مسلم غیرمسلم تعلقات نامی کتاب اپنے موضوع کے اعتبار سے نہایت اہم اور وقت کی ایک بنیادی ضرورت ہے۔ محترم ڈاکٹر قاضی محمد فیاض عالم قاسمی(قاضی شریعت دارالقضاء ناگپاڑہ ممبئی) نے اس کتاب میں بڑی تحقیق، اعتدال اور علمی بصیرت کے ساتھ یہ واضح کیا ہے کہ اسلام نے غیر مسلموں کے ساتھ تعلقاتِ انسانی کے کیا اصول مقرر کیے ہیں۔ قرآن و حدیث کی براہِ راست رہنمائی، فقہاءِ امت کی آراء اور سلف صالحین کے پاکیزہ نمونوں کی روشنی میں مصنف نے نہ صرف باہمی رواداری، حسنِ سلوک، عدل و انصاف اور انسانی احترام کے اسلامی اصولوں کو بیان کیا ہے بلکہ عصرِ حاضر کے بدلتے ہوئے سماجی حالات میں ان تعلیمات کی عملی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ہے۔کتاب میں مسلمانوں کی ذمہ داری، اسلامی معاشرت کا توازن، اور دیگر مذاہب و طبقات کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کے اصول انتہائی سادہ، مدلل اور مؤثر انداز میں پیش کیے گئے ہیں۔ یہ کتاب نہ صرف عام قارئین بلکہ ائمہ، خطباء، طلبہ اور محققین کے لیے بھی رہنمائی کا ایک جامع علمی ماخذ بنتی ہے۔یہ کتاب مفت حاصل کرنے کے لئے رابطہ کریں۔ 8080697348/8898574276/9867692756

Comments are closed.