جمعیۃ علماء کے زیراہتمام میوات ساکرس میں ایک روزہ سماجی اصلاحی تربیتی پروگرام کا انعقاد

 

نوجوانوں کا مثبت کردار ہی معاشرے کے بہتر مستقبل کا تعین کرتا ہے۔ حکیم الدین

 

نوح میوات ( پریس ریلیز)

 

جمعیۃ علماء ہند نے گاؤں ساکرس میں نوجوانوں کے بہتر مستقبل و صالح سماج کی تشکیل کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا۔ یہ پروگرام معاشرے میں نوجوانوں کے مثبت کردار اور ذمہ داریوں پر مرکوز تھا۔

 

قابل ذکر ہے کہ جمعیۃ علماء ہند نے سماجی اصلاح کے مقصد سے علاقہ میوات کے ساکرس میں یک روزہ تربیتی اور سماجی اصلاحی پروگرام کا انعقاد کیا، جس کا مقصد بنیادی طور پر نوجوانوں میں سماجی برائیوں کے تئیں بیداری پیدا کرنا اور علاقے کے ذمہ داروں کو بیدار کرنا تھا۔ پروگرام کے انعقاد میں ساکرس گاؤں کے اماموں نے کلیدی کردار ادا کیا۔

 

قابل ذکر ہے کہ میوات میں جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے 15 سے 30 سال کے نوجوانوں میں سماجی تبدیلی لانے کے لیے علاقے میں سلسلہ وار کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر مفتی حسین اندھولا و جمعیۃ علماء ہند متحدہ پنجاب کے صدر مولانا حکیم الدین اٹاوڑی نے پروگرام میں اہم مقررین کی حیثیت سے شرکت کی۔علاوہ ازیں مفتی مبارک، مفتی تعریف سلیم نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر تمام مقررین نے سماجی برائیوں بالخصوص منشیات کے خلاف اسلامی نقطہ نظر سے رہنمائی فراہم کی۔اس تناظر میں تمام مقررین نے ایک بہتر معاشرے کی تعمیر میں اسلامی تعلیمات کے مطابق تفصیلی روشنی ڈال کر رہنمائی کی۔

، جمعیۃ علماء ہند کے سابق جنرل سکریٹری و سماجی رہنماء مولانا محمد صابر قاسمی نے نظامت کے فرائض انجام دیے

 

موضوع کی مناسبت سے مولانا حکیم الدین نے نوجوانوں اور گاؤں کے ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لائیں اور اپنی سماجی اور مذہبی ذمہ داریوں کو ادا کریں۔ انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گاؤوں کے ذمہ داران کو فکر لینی ہوگی ۔

 

مولانا محمد صابر قاسمی نے کہا کہ سوشل میڈیا اور مختلف میڈیا پلیٹ فو رمز پر انتہائی ذمہ داری اور احتیاط کے ساتھ لکھنے اور بولنے کی ضرورت ہے، ایسی تحریر سے پرہیز کرنے پر زور دیا جو معاشرہ میں منفی پیغام دے ۔

مفتی حسین اندھولہ نے نوجوانوں کے طرز عمل، رویے، اور سماجی آداب سے متعلق اہم نکات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

مولانا صابر قاسمی نے کہا کہ جہاں  ہمیں اپنا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے کہ آج ہم سماجی طور پر کہاں کھڑے ہیں۔موصوف نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کا مقصد نوجوانوں کو صحیح سماجی سمت فراہم کرنا اور عام آدمی کو ذمہ دار اور باشعور شہری، اور سماجی برائیوں سے آگاہ کر ایک بہتر معاشرہ کی تشکیل کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں اور کردار کو سمجھیں اور معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے بامعنی اور موثر اقدامات کریں۔

Comments are closed.